خطبات محمود (جلد 28) — Page 183
خطبات محمود 183 (19) سال 1947ء (1) اساتذہ بچوں کو اخلاق فاضلہ سکھائیں (2) غلط افواہوں سے پیدا ہو نیوالی بے چینی و اضطراب کا صحیح علاج (3) قادیان کے غیر احمدی و غیر مسلم ہماری امانتیں ہیں ہم اپنے عزیزوں سے بڑھ کر اُن کی حفاظت کریں گے فرمودہ 23 مئی 1947 ء ) تشهد ، تعوّذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: کوئی سال بھر کا عرصہ ہوا کہ میں نے مدرسہ احمدیہ اور ہائی سکول کے اساتذہ کو اس امر کی طرف توجہ دلائی تھی کہ وہ بچوں کو آداب اسلامی سکھایا کریں۔اُس وقت میں نے خصوصیت کے ساتھ اس طرف توجہ دلائی تھی کہ اساتذہ کا فرض ہے کہ وہ بچوں کو مساجد اور نماز کے آداب سکھائیں کیونکہ میں نے دیکھا کہ جب میں اس رستہ سے جو میرے گزرنے کے لئے بنایا جاتا ہے گزر کر آگے آتا تو بچے پیچھے سے دوڑ کر آگے آنے کی کوشش کرتے اور ایک دوسرے کو دھکے دیتے اور کہنیاں مارتے۔میں نے اُس وقت سمجھایا تھا کہ یہ بات نماز کے وقار کے خلاف ہے۔اور چونکہ نئے نئے لڑ کے آتے رہتے ہیں اس لئے اساتذہ کا فرض ہے کہ وہ لڑکوں کو بار بار توجہ