خطبات محمود (جلد 28)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 171 of 477

خطبات محمود (جلد 28) — Page 171

سال 1947ء 171 (17) خطبات محمود بعض دوستوں نے اپنی ساری کی ساری جائیدادیں پیش کر دیں ہمیں اللہ تعالیٰ کے حضور جھک کر دعائیں کرنی چاہئیں فرموده 9 مئی 1947ء ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا : آج میں جماعت کو ایک دفعہ پھر اُس کے اس فرض کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں جو تازہ چندہ کی تحریک کے متعلق اُس پر عائد ہوتا ہے ۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ جماعت کے مخلصین کا ایک حصہ تندہی کے ساتھ اس تحریک میں شرکت کی کوشش کر رہا ہے۔ لیکن ابھی تک بہت سی جماعتیں ایسی ہیں جن کی طرف سے رپورٹیں موصول نہیں ہوئیں ۔ ممکن ہے جماعتوں کے اندر یہ احساس پایا جاتا ہو کہ اس تحریک کے متعلق لوگوں نے فرداً فرداً جواب دینے ہیں ۔ لیکن یہ درست نہیں ۔ تحریک جدید کے وعدوں اور چندوں کے متعلق ہماری جماعت کا جو دستور ہے اُسی کے مطابق اس تحریک کے بارہ میں بھی انتظام ہونا چاہئے ۔ یعنی مختلف جماعتوں میں جو سیکرٹریان مال مقرر ہیں۔ پریذیڈنٹوں اور امیروں یا دوسرے سیکرٹریوں کی مدد سے انہیں اپنی جماعتوں کی مکمل لسٹیں جلد سے جلد بھجوانی چاہئیں ۔ جیسا کہ میں نے پہلے بھی بتایا ہے ابھی اکثر جماعتوں کی طرف سے وعدوں کی لسٹیں مکمل ہو کر مجھے نہیں ملیں ۔ میرے پہلے خطبات کے بعد کچھ لٹیں آئی ہیں لیکن وہ زیادہ تر افراد کی ہیں جماعتوں کی نہیں ۔ جماعتوں کے لحاظ سے اب تک بمشکل دس فیصدی لسٹیں آئی ہیں باقی جماعتوں کی طرف سے جن میں بعض بڑی بڑی جماعتیں بھی شامل ہیں ابھی تک