خطبات محمود (جلد 28) — Page 118
سال 1947ء 118 (13) خطبات محمود ہمیں ہر قدم : ہر قدم پر زیادہ سے زیادہ قربانی پیش کرنی ہے فرمودہ 11 را پریل 1947ء ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا : وو مجھے کئی دنوں سے درد نقرس کا دورہ ہے۔ اور پچھلا تجربہ بتاتا ہے کہ خطبہ جمعہ کے بعد بالعموم درد زیادہ ہو جایا کرتا ہے۔ لیکن یہ دن ایسے ہیں کہ میں خطبہ سے پیچھے نہیں رہ سکتا ۔ بلا شبہ اس قسم کی تکلیف کی وجہ سے جہاں چلنے سے انسان معذور ہو جاتا ہے وہاں یہ تکلیف بہت سے ضروری کاموں میں بھی خارج ہو جاتی ہے۔ مگر میں نے مناسب جانا کہ میں خطبہ جمعہ خود بیان کروں۔ احباب یہ بات مجلس شوری کے موقع پر سن چکے ہونگے اور جنہوں نے نہیں سنی وہ الفضل میں پڑھ چکے ہونگے یا اپنے دوستوں سے سن چکے ہونگے کہ سلسلہ کی مالی ضروریات اور وقتی پیدا ہونے والی مشکلات اس قدر بڑھ چکی ہیں اور شاید سال دو سال تک ایسی حالت رہے کہ موجودہ چندوں سے ان کو پورا نہ کیا جا سکے ۔ جیسا کہ میری ایک رؤیا سے استدلال ہوتا ہے موجودہ تغیرات کی پانچ سالہ میعاد اپریل 1949 ء تک ہے۔ یا اگر عام اندازہ رکھا جائے تو اکتوبر 1949 ء تک یہ میعاد جاسکتی ہے۔ اُس وقت تک کوئی ایسا نیا تغیر پیدا ہو جائیگا کہ موجودہ دور نئے دور کی شکل اختیار کر لے گا ۔ اس لحاظ سے 1947ء ، 1948ء اور آدھا سال 1949ء کا یا ہمارے مالی سال کے لحاظ سے دو سال نہایت نازک ہونگے اور جماعت کو انتہائی قربانیوں سے کام لینا ہوگا۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ہماری جماعت دوسری تمام جماعتوں سے چندوں میں زیادہ حصہ لے رہی ہے۔ اور اس میں بھی کوئی شبہ نہیں کہ ہماری جماعت دوسری کئی امیر جماعتوں ہے۔ اور میں کوئی یہ نہیں کہ ہماری جماعت دوسری کئی امیر