خطبات محمود (جلد 28) — Page 100
خطبات محمود 100 سال 1947ء ڈنڈ پیلینا، چھلانگ لگا نا اور نیزہ بازی کی مشق کرتے رہنا بھی بڑی مفید چیز ہے۔اس سے جسم میں چستی اور بہادری کی روح پیدا ہوتی ہے۔صبح کے وقت دوڑ لگانا اور بیٹھکیں نکالنا بھی مفید چیز ہے۔اسی طرح گھوڑے کی سواری کا جاننا بہت ضروری ہے۔قادیان میں تو صرف دو تین گھوڑے ہیں۔اس لئے وہاں گھوڑے کی سواری سیکھنے کے مواقع بہت کم میسر آتے ہیں لیکن یہاں تو کثرت کے ساتھ گھوڑے ہیں۔اس لئے گھوڑے کی سواری بہت آسانی کے ساتھ سیکھی جاسکتی تھی ہے۔مگر سواری سیکھنے والے کو کم از کم اتنی مشق ضرور ہونی چاہیئے کہ وہ بغیر کاٹھی یا بغیر لگام کے گھوڑے سے کام لے سکے۔جبکہ سپاہیوں کو سکھایا جاتا ہے۔سپاہی اتنی مشق کرتے ہیں کہ گھوڑے ان کے اشاروں کو سمجھنے لگ جاتے ہیں۔اور در حقیقت سواری یہی ہے کہ انسان دن بھر گھوڑے پر سفر کرتا رہے اور تھکے نہیں اور بغیر لگام اور بغیر زین کے گھوڑے پر سواری کر لے۔اس سے چھلانگیں وغیرہ لگوائے اُسے دوڑائے اور ہر حالت میں اُسے گھوڑے پر پوری طرح قابو حاصل ہو۔جس ملک سے ہم آئے ہیں وہاں گھوڑے کی سواری کو بہت ضروری سمجھا جاتا ہے ی بلکہ وہاں اب بھی یہ دستور ہے کہ جب بچہ پانچ چھ سال کا ہو جاتا ہے تو اُسے گھوڑی پر بٹھا کر گھر سے نکال دیتے ہیں۔دو تین سال تک وہ جنگلوں میں گھوڑی پر پھرتا پھراتا رہتا ہے اور بھوک پر جنگل کے پھل کھا لیتا ہے۔اس طرح اسے سواری کی اتنی مشق ہو جاتی ہے کہ وہ سواری سے تھکتا نہیں۔اور جس طرح ہم کو پیدل چلنا آسان معلوم ہوتا ہے اس طرح وہ گھوڑے کی سواری کو آسان سمجھتا ہے۔ایسا سوار لڑائی کے موقع پر بعض دفعہ سو (100) سو ( 100 ) آدمی کے حملہ کو روک دیتا ہے کیونکہ وہ ایسے طور پر گھوڑے کو کراتا ہے کہ گھوڑا اُچھل کر ان پر حملہ کرتا ہے اور دو چار کو زخمی کر دیتا ہے اور باقی بھا گنا شروع کر دیتے ہیں۔ہمارے آدمیوں کو بھی اس قسم کا سوار بنا چاہیے اور اپنے اندر بہادری پیدا کرنی چاہیئے۔جو شخص دشمن کے حملہ کے وقت اپنے آپ کو مجبور اور لا چار پاتے ہوئے مار کھا لیتا ہے وہ بہادر نہیں بلکہ بے غیرت ہوتا ہے۔بہادر وہ ہے جو کہ طاقت رکھنے کے باوجود مارکھائے۔ایک بزدل اور بے بس آدمی اگر مار کھا لیتا ہے تو وہ بے غیرتی کہلاتا ہے۔لیکن ایک طاقتور اور پوری تیاری والا انسان اگر مار کھا لیتا ہے تو وہ بہادر کہلاتا ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اپنے دشمن سے مار کھائی۔اور ہمارے ملک کے جولا ہے بھی