خطبات محمود (جلد 28) — Page 354
خطبات محمود 354 سال 1947ء ہوگی اور سوسائٹی میں صرف چند آدمی داخل ہوا کرتے ہیں ساری دنیا داخل نہیں ہوا کرتی۔لیکن اگر تم اپنی تبلیغ کو مذہبی رنگ دے دو تو پھر جوق در جوق تمام دنیا کے لوگ اسلام میں داخل ہونے لگ جائیں گے۔پس اپنی تبلیغ کو مذہبی رنگ دو۔اور اسلام کی اشاعت کے لئے فقیرانہ رنگ اختیار کرو۔پھر دیکھو کہ تمہاری تبلیغ کس سرعت اور تیزی کے ساتھ دنیا میں پھیلتی چلی جاتی ہے۔“ خطبہ ثانیہ میں حضور نے فرمایا :۔چونکہ مسجد میں جگہ تنگ ہے اور لوگ زیادہ تعداد میں آئے ہوئے ہیں اس لئے منتظمین کو چاہیئے کہ وہ آئندہ خطبہ کا کسی اور جگہ انتظام کریں جو موجودہ جگہ سے زیادہ فراخ اور وسیع ہو۔مردوں کے علاوہ عورتوں کو بھی شکایت ہے کہ وہ جگہ کی تنگی کی وجہ سے خطبہ سننے کے لئے نہیں آ سکتیں۔یہ یقینی بات ہے کہ جب تک عورتوں کی اصلاح نہ ہو آئندہ نسل کی اصلاح نہیں ہو سکتی۔اس لئے کسی وسیع جگہ کا جمعہ کیلئے انتظام کرنا چاہیئے تا کہ تمام عورتیں بھی شامل ہو سکیں اور مرد بھی۔اس مسجد میں عورتوں کے لئے جو جگہ ہے اس سے پندرہ بیس گنا زیادہ جگہ صرف عورتوں کے لئے چاہیے اور مردوں کے لئے بھی موجودہ جگہ سے کم از کم دُگنی جگہ ہونی چاہیئے۔پس آئندہ خطبہ جمعہ کا کسی کھلی جگہ انتظام کیا جائے کیونکہ بہت سے لوگ جمعہ سننے سے محروم رہتے ہیں اور یہ مناسب الفضل 30 اكتوبر1947ء ) نہیں ہے۔1: الفاتحة : 2 32: آل عمران: 111 4: آل عمران: 93 5: البقرة: 250 6: متی باب 10 آیت 9 متی باب 10 آیت 11 تا 14 (مفہوما )