خطبات محمود (جلد 28) — Page 250
خطبات محمود 250 سال 1947ء یہ وہ دعا ہے جو اللہ تعالیٰ نے مومنوں کے منہ سے سورۂ بقرہ کے آخر میں بیان فرمائی ہے۔ہمارا فرض ہے کہ ان دنوں خصوصیت کے ساتھ اور متواتر یہ دعا مانگیں تا کہ اللہ تعالیٰ ان فتنوں کے ایام میں ہمیں ایسی راہ پر چلنے کی توفیق بخشے جس راہ پر چل کر ہم ٹھوکر سے بچ جائیں۔اور خدا تعالیٰ کا دین بھی بدنام ہونے سے بچا رہے اور اُس کے دین کا غلبہ ہو۔اور خدا تعالیٰ کا نام دنیا میں پھیل جائے اور اُس کی بادشاہت قائم ہو۔(اللَّهُمَّ مِینَ) غیر مطبوعہ از ریکارڈ خلافت لائبریری ربوہ ) 1: البقرة:287