خطبات محمود (جلد 28)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 182 of 477

خطبات محمود (جلد 28) — Page 182

خطبات محمود 182 سال 1947ء ہو چکی ہے۔پھر جان کی قربانی کا مطالبہ کیا جائیگا۔پھر مالی قربانی کا مطالبہ پہلے سے بھی زیادہ کیا جائیگا۔اور پھر جان کی قربانی کا مطالبہ بھی زیادہ سے زیادہ کیا جائیگا۔یہاں تک کہ ہماری قربانیاں ایسے مقام پر پہنچ جائیں جس مقام پر گزشتہ انبیاء کی جماعتوں کی قربانیاں پہنچی تھیں۔بلکہ ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ہمیں بچوں سے بڑھ کر قربانی کی توفیق عطا فرمائے تا کہ اس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کا زیادہ سے زیادہ فضل نازل ہو کر اسلام اور احمدیت کو دنیا میں قائم کر ( الفضل 22 مئی 1947 ء ) 66 دے۔اللَّهمَّ امين “