خطبات محمود (جلد 28) — Page 10
خطبات محمود 2 10 10 سال 1947ء تحریک جدید کے ہر دفتر میں حصہ لینے والوں کو اپنا بوجھ آپ اٹھاتا ہے جماعت کو کوشش کرنی چاہئیے کہ اس سال پچھلے سال سے زیادہ واقفین دیہاتی مبلغین کی کلاس میں داخل ہوں فرمودہ 17 جنوری 1947ء) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: میں نے جماعت کو پہلے بھی بہت دفعہ توجہ دلائی ہے کہ تبلیغ کا کام دن بدن وسیع ہوتا جارہا ہے۔اور جب تک جماعت خاص قربانی نہ کرے گی اُس وقت تک اس بوجھ کو اٹھا نا مشکل نظر آتا ہے۔دوستوں کو معلوم ہے کہ تحریک جدید کی طرف سے ساٹھ کے قریب مبلغ باہر جا چکے ہیں اور تمہیں کے قریب اور جانے والے ہیں۔امید ہے کہ اس سال سوم مبلغ غیر ممالک میں چلے جائیں گے۔اس کے علاوہ یہاں باہر جانے والے مبلغین کے قائمقام بھی تیار کئے جا رہے ہیں۔کچھ واقفین عربی تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور کچھ فارغ التحصیل ہونے کے بعد دینی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ان سب کے اخراجات مل کر اتنے ہیں کہ موجودہ چندہ سے ان اخراجات کو بہت مشکل سے پورا کیا جاتا ہے۔اور آئندہ تو یہ کام اور بھی زیادہ ہو جائے گا اور موجودہ چندہ اس بوجھ کو نہیں ! سکے گا۔چندہ کو بڑھانے کی دو ہی صورتیں ہیں۔ایک تو یہ کہ جماعت تعداد میں بڑھے اور دوسری