خطبات محمود (جلد 27)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 649 of 706

خطبات محمود (جلد 27) — Page 649

*1946 649 خطبات محمود آجکل تحریک جدید کے معاملہ میں دو قسم کی پریشانیاں ہیں جو کہ دن بدن کم ہونے کی بجائے شدت کے ساتھ بڑھتی چلی جارہی ہیں اور یہ امر کسی حد تک نہایت تشویشناک ہے۔ایک پریشانی تو یہ ہے کہ تحریک جدید کے موجودہ اخراجات اس کی آمد سے بہت زیادہ بڑھ رہے ہیں اور ایسے حالات میں بڑھ رہے ہیں جن کا دور کرنا بظاہر ہماری طاقت سے باہر نظر آتا ہے۔یعنی باوجود تحریک جدید کے اکثر کارکنوں کے نہایت اعلیٰ تعاون اور محنت سے کام کرنے کے اِس کا خرچ اس کی آمد سے کہیں زیادہ ہو رہا ہے۔اس میں شک نہیں کہ بعض لوگ کمزور اور شست بھی ہوتے ہیں اور وہ پوری محنت توجہ اور اقتصاد سے کام نہیں کرتے لیکن نوے فیصدی کارکن ایسے ہیں جو اپنے فرائض کو نہایت عمدگی سے سر انجام دے رہے ہیں۔ان ساری باتوں کے باوجود تحریک جدید کے خرچ میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور وہ اضافہ ایسا ہے جو اس کی آمد کو مد نظر رکھتے ہوئے بہت زیادہ ہے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ جو واقفین سندھ کی زمینوں پر کام کر رہے ہیں اُن میں سے اکثر کے متعلق یہ کہا جا سکتا ہے کہ وہ صرف نام کے واقف ہیں اور در حقیقت وہ اُس قربانی اور اخلاص سے کام نہیں کرتے جس سے کہ انہیں کرنا چاہئے تھا اور ان کے کام کے نتائج خوشکن ہونے کی بجائے حیرانی کا موجب بن رہے ہیں۔بلکہ میرا تو اندازہ ہے کہ وہ اتنا بھی کام نہیں کرتے جتنا کہ ایک ہوشیار نو کر کرتا ہے۔اس وجہ سے یہ بہت بڑا ذریعہ آمد کا بند ہی چلا جاتا ہے۔لیکن جو لوگ اس وقت غیر ممالک میں تبلیغ کر رہے ہیں اُن میں سے اکثر ایسے ہیں جو نہایت محنت ، تندہی اور جانفشانی سے کام کر رہے ہیں اور وہ نہایت تنگ حالات میں گزارہ کر رہے ہیں۔بلکہ یوں کہنا چاہئے کہ وہ ایسے تنگ حالات میں گزارہ کر رہے ہیں جس کے متعلق ہم سے یہاں بیٹھ کر قیاس کرنا بھی ناممکن ہے۔اور ان میں سے کئی کار کن تو ایسے بھی ہیں جو بعض مقامات میں فاقوں سے بھی دو چار ہوتے رہتے ہیں مگر وہ اپنے اخلاص کی وجہ سے جس طرح ہو سکتا ہے گزارہ کر رہے ہیں۔پھر ان میں سے بعض کے پاس لباس نہیں ہوتا مگر وہ ہر صورت میں گزارہ کرتے ہیں۔اور ان میں سے بہت سے ایسے ہیں جو اس ملک کے معیار کے لحاظ سے بہت ہی کم خرچ پر گزارہ کر رہے ہیں اور اگر اس ملک کے اخراجات اور اُس گزارہ کا جو ان کو دیا جاتا ہے موازنہ کیا جائے تو وہ گزارہ جو اُن کو ایک مہینے کے لئے دیا جاتا ہے