خطبات محمود (جلد 27)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 572 of 706

خطبات محمود (جلد 27) — Page 572

*1946 572 خطبات محمود کوئی ایمان نہیں۔پس یاد رکھو! جب تک تم دیوانہ وار تبلیغ میں مشغول نہیں ہو جاتے ، جب تک تم رات اور دن اس کام میں مصروف نہیں رہتے اُس وقت تک تم کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔یہ بات میں نے تمہیں بتائی اور بار بار بتائی ہے اور پھر بھی بتاتا چلا جاؤں گا اور اس وقت تک بس نہیں کروں گا جب تک تم میں یہ احساس کامل طور پر پیدا نہ ہو جائے کہ تمہاری کیا ذمہ داری ہے اور تمہیں کس غرض کے لئے اللہ تعالیٰ نے پیدا کیا ہے۔یا یہی کام کرتے کرتے مر جاؤں گا۔میں آج تمہیں پھر بتاتا ہوں کہ جب تک تم اپنی ذمہ داریوں کو نہیں سمجھتے، جب تک تم دیوانہ وار تبلیغ میں مصروف نہیں ہو جاتے اُس وقت تک تمہارا تمام جوش ناقص ہے اور ناقص جوش کبھی کوئی نتیجہ پیدا نہیں کیا کرتا۔پس ہر جماعت کے دوستوں کو چاہئے وہ اپنی تنظیم کریں۔لوگوں سے وقف اوقات کا مطالبہ کریں اور پھر وقف کرنے والوں کو ایک نظام کے ماتحت پوری با قاعدگی کے ساتھ تبلیغ کے کام پر لگائیں۔اور اس امر کی نگرانی رکھیں کہ وہ صحیح طور پر کام کرتے ہیں یا نہیں اور ان کے کام کے کیا نتائج پید اہور ہے ہیں۔میں نے گزشتہ دنوں تحریک کی تھی کہ قادیان کے دوست تبلیغ کے لئے ایک ایک ماہ وقف کریں۔جب میں دہلی روانہ ہونے لگا تو اس وقت مجھے رپورٹ ملی تھی کہ ہم نے فلاں فلاں علاقہ کے لئے فلاں فلاں آدمی مقرر کر دئے ہیں مگر میں نے تو ان آدمیوں کو قادیان آگر بھی قادیان میں پھرتے دیکھا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یا تو کسی وجہ سے ان کو چھوڑ دیا گیا ہے اور اُن کی جگہ اور آدمی مقرر کر دئے گئے ہیں اور یا پھر کوئی کام نہیں ہو رہا۔اگر ان کی جگہ اور آدمی مقرر کئے گئے تھے تو میرے پاس رپورٹ آنی چاہئے تھی اور مجھے بتانا چاہئے تھا کہ پہلے ہم نے یہ انتظام کیا تھا اب ہم نے فلاں فلاں وجوہ سے اُس میں یہ تبدیلی کی ہے۔مگر میرے پاس کوئی رپورٹ نہیں آئی جس سے معلوم ہوتا ہے کہ تبلیغ کا کام لینے والے بھی اپنے دلوں میں پورا جوش نہیں رکھتے ورنہ یہ کس طرح ہو سکتا تھا کہ وہ ایسے اہم کام کی طرف توجہ نہ کرتے۔ان کا اس کام کی طرف توجہ نہ کرنا، مجھے اپنے حالات نہ بتانا اور اپنے کام کی با قاعدہ رپورٹ نہ بھجوانا بتاتا ہے کہ انہوں نے اپنے فرائض کو سمجھا ہی نہیں۔یہ ایک خطرناک مرض ہے جو ہماری جماعت کے بعض افراد میں پیدا ہو رہا ہے کہ جب ان میں سے کسی کو کسی کام پر مقرر کیا جاتا ہے