خطبات محمود (جلد 27) — Page 472
*1946 472 خطبات محمود اور ہم نوکریاں کرتے ہیں۔لیکن تمہیں یاد رکھنا چاہئے کہ صحابہ میں سے بعض ایسے لوگ بھی تھے جن کی نوکریاں تمہاری نوکریوں سے بہت زیادہ مشکل تھیں۔وہ غلام تھے اور غلام کے چوبیس گھنٹے اس کے مالک کے ہوتے ہیں۔اس کا مالک اس کے روپیہ جائیداد فن اور ہنر ان تمام چیزوں کا مالک ہوتا ہے اور کوئی چیز بھی ان کی اپنی ملکیت نہیں ہوتی تھی۔وہ اپنی مرضی سے کوئی کام کرنے کے مجاز نہ تھے۔ان صحابہ کو ان کے مالک کئی قسم کی سخت سے سخت تکلیفیں دیتے تھے۔ہمارے آجکل کے ملازمت پیشہ لوگ ان تکلیفوں اور مصیبتوں کا اندازہ بھی نہیں کر سکتے۔وہ وقت پر دفتر جاتے ہیں اور چند گھنٹے کام کرنے کے بعد واپس آجاتے ہیں۔گو یہ صحیح ہے کہ افسران اپنے ماتحت احمدی کارکنوں کو یہ حکم دیتے ہیں کہ وہ تبلیغ نہ کریں۔لیکن کیا یہ کوئی نیا حکم ہے؟ کیا صحابہ کو ان کے مالک اس قسم کے حکم نہیں دیتے تھے۔لیکن وہ سمجھتے تھے کہ اصل مقصد ہماری زندگی کا اسلام پھیلانا ہے اس لئے وہ ان باتوں کو ماننے کے لئے تیار نہیں ہوتے تھے۔جو سلوک صحابہ سے ہوتا تھا اُسے خیال کر کے انسان کا دل کانپ جاتا ہے۔ایک صحابی کے متعلق آتا ہے کہ ان کا آقا انہیں زمین پر لٹا دیتا تھا اور خود موٹے موٹے تلووں والے مجوتے پہن کر اُن کی چھاتی پر کودتا تھا اور ان کو کہتا تھا کہ کہو اللہ تعالیٰ کے سوا اور معبود بھی ہیں اور توحید کا انکار کرو۔کبھی ان کو گرم ریت پر لٹاتا اور ایسی ایسی تکلیفیں دیتا کہ وہ تمہارے وہم میں بھی نہیں آسکتیں۔تمہارا افسر اگر اپنے دفتر کے آدمیوں سے ایک دن بھی ایسا سلوک کرے تو اُسی دن بر طرف کر دیا جائے لیکن صحابہ ایسی تکلیفوں کو ہر روز برداشت کرتے تھے۔اس صحابی کا سینہ زخمی ہو جاتا اور پھر ان کا مالک دس پندرہ منٹ کے بعد انہیں کہتا۔کہو خدا کے سوا اور معبود بھی ہیں۔تو وہ تو تلی زبان سے جواب دیتے اَسْهَدُ اَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لا شَرِيكَ لَهُ کہ مار لو جتنا مارنا چاہتے ہو۔میں تو یہی گواہی دوں گا کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں۔اس پر وہ انہیں پھر مارنے لگ جاتا اور پھر پندرہ ہیں منٹ کے بعد کہتا۔کہو خدا کے سوا اور معبود بھی ہیں۔لیکن وہ پھر یہی جواب دیتے۔اَشْهَدُ اَنْ لا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَم 2 غرض وه کو نسی تکلیف ہے جو تم سمجھتے ہو کہ وہ صحابہ کو نہ دی جاتی تھی اور تمہیں دی جاتی ہے ؟ اور وہ کونسی نرالی مصیبت ہے جو صحابہ پر نہ آئی اور تم پر ڈالی گئی ہے ؟ اصل بات یہ ہے کہ صحابہ