خطبات محمود (جلد 27) — Page 63
*1946 63 خطبات محمود ممکن ہو سکے پہلے سے زیادہ حصہ لینے کی کوشش کریں گے۔اسی طرح جنہوں نے پہلی تحریک میں حصہ نہیں لیا اور وہ دفتر دوم میں پچھلے سال شامل ہوئے تھے وہ اپنے وعدے اِس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے کہ ان کے وعدے انیس سال کے لئے ہیں جلد از جلد اپنے وعدوں کو لکھوادیں گے۔اور وہ جو ابھی تک اس نئی تحریک میں شامل نہیں ہوئے وہ بھی اس میں شامل ہونے کی کوشش کریں گے۔ہماری جماعت کے دوستوں کو یاد رکھنا چاہئے کہ ہمارے سامنے ایک بہت بڑا کام ہے۔ہمارے مبلغ بیر و نجات میں گئے ہیں اور اب وہاں خرچ کا سلسلہ باوجود انسانی قربانی کے زیادہ سے زیادہ بڑھتا چلا جائے گا۔پھر کئی ممالک میں ہمارے لئے تبلیغ کے نئے راستے کھل رہے ہیں۔مثلاً ملایا میں ہمارے مبلغ پہلے قید تھے ، جاوا میں قید تھے ، سماٹرا میں قید تھے اور راستے بند تھے جس کی وجہ سے ان کو خرچ نہیں بھیجا جا سکتا تھا لیکن اب راستے کھل گئے ہیں اور اب پھر ان کو خرچ بھیجنا شروع کیا جائے گا۔تحریک جدید کے جو مبلغ گزشتہ عرصہ میں قید رہے ہیں اُن کا ماہوار خرچ جب سے کہ وہ قید ہوئے ہیں ہماری طرف سے خزانہ میں الگ جمع کر دیا جاتا تھا تا کہ وہ جب بھی آزاد ہوں ان کی رقوم ادا کی جاسکیں۔لیکن صدر انجمن احمدیہ سے غفلت ہوئی اور شروع میں اس نے اس طرف توجہ نہیں کی بعد میں میرے کہنے پر صدر انجمن احمدیہ کے مبلغین کا بھی اسی طرح انتظام کیا گیا۔یہ میں نہیں جانتا کہ انہوں نے صرف اُسی دن سے اُن کا روپیہ جمع کیا ہے جس دن میں نے حکم دیا تھا یا جب سے کہ وہ قید ہوئے۔بہر حال انہوں نے بھی اپنے مبلغین کا خرچ علیحدہ جمع کرنا شروع کر دیا تھا۔جہاں تک تحریک جدید کے مبلغین کا سوال ہے ان کی رقوم ہمارے خزانے میں الگ ان کے نام سے جمع ہوتی رہی ہیں۔اس لئے جو نہی روپیہ بھیجنے کی اجازت ہو گئی ہم ان کے نام پر جمع کی ہوئی رقوم میں سے ان کا خرچ انہیں بھیج دیں گے لیکن گزشتہ تبلیغ اور اس تبلیغ میں ایک فرق ہے۔اب ہم زیادہ زور سے تبلیغ کرنا چاہتے ہیں۔پہلے ہم نے صرف مختلف جگہوں پر مبلغ بٹھائے ہوئے تھے لیکن اب ہمارا منشاء یہ ہے کہ ہر جگہ لوگوں کے لئے لٹریچر بھی مہیا کریں تاکہ اس کے ذریعہ لاکھوں آدمیوں تک سلسلہ کا پیغام پہنچ سکے۔پس یہ عظیم الشان ذمہ داری کا کام جو ہمارے سامنے آنے والا ہے اس کے لئے ہمیں تیار رہنا چاہئے۔بعض تبلیغ کے نئے راستے کھلے ہیں، بعض گھل رہے ہیں اور بعض