خطبات محمود (جلد 27)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 615 of 706

خطبات محمود (جلد 27) — Page 615

*1946 615 خطبات محمود پسند فرمایا اور ریت کے میدان میں اترنے کا حکم دے دیا اور چشمے پر قبضہ کر لیا۔5 لیکن دقت یہ تھی کہ دشمن چونکہ چٹیل میدان میں اتر اتھا وہ آسانی سے ادھر اُدھر حرکت کر سکتا تھا اور مسلمان جس جگہ اُترے تھے وہاں ریت تھی اور ریت پر آسانی سے حرکت نہ کی جاسکتی تھی کیونکہ اس پر چلنے سے پیر ریت میں دھنس جاتے تھے۔ایک شخص تیر اور نیزہ کی لڑائی میں دشمن سے تبھی بچ سکتا ہے جب وہ آسانی سے آگے پیچھے دائیں بائیں حرکت کر سکے اور جب دشمن تیر یا نیزہ مارے تو ادھر ہٹ جائے یا اُدھر ہٹ جائے۔اور اس قسم کی لڑائی میں ہر شخص یہی کوشش کرتا ہے کہ وہ دشمن کے نشانہ کے سامنے نہ رہے کیونکہ دشمن کے وار سے بچنے کے لئے دائیں بائیں یا آگے پیچھے حرکت کی ضرورت ہوتی ہے اور نہایت تیزی اور پھرتی سے حرکت کرنی پڑتی ہے۔مگر ریت میں ایسا نہیں ہو سکتا کیونکہ پیر ریت میں دھنس جاتے ہیں اور الله سة حرکت کرنا دشوار ہو جاتا ہے۔رسول کریم صلی الی یکم نے تو پہلے یہ تجویز کی تھی کہ ہم چٹیل میدان میں اترتے ہیں۔اس طرح ہم آزاد ہوں گے اور دشمن آزاد نہ ہو گا مگر اس صحابی کے کہنے پر پانی کے چشمہ پر قبضہ کر لیا گیا تھا لیکن دقت یہ پیش آگئی کہ دشمن تو تیزی سے حرکت کر سکتا تھا اور مسلمان نہ کر سکتے تھے۔مگر خدا تعالیٰ نے رات کو بارش برسا کر مسلمانوں کے میدان کو اصلی بنادیا اور دشمن کے میدان کو نقلی بنا دیا۔رات کو جب بارش ہوئی تو مسلمانوں کی کامیابی کے آثار پیدا ہو گئے کیونکہ بارش سے ریت سخت ہو جاتی ہے اور اس پر چلنے سے پیر اس میں نہیں دھنستا اور بارش سے مٹی کیچڑ بن جاتی ہے اور اس میں حرکت کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔پس جب پانی سے ریت دب گئی تو نتیجہ یہ ہوا کہ باوجود دشمن کے بہت زیادہ تعداد میں ہونے کے بارش نے جنگ کے میدان کا نقشہ بالکل بدل دیا۔اور جب لڑائی شروع ہوئی تو وہی دشمن جو کل یہ سمجھا ہوا تھا کہ مسلمان چونکہ ریت میں اُترے ہیں اِس لئے اُن کو تباہ کرنا کونسا مشکل ہو گا۔وہ خود کیچڑ میں پھنس گیا۔جس کی وجہ سے نہ تو دشمن کے سوار اور نہ ہی پیدل آسانی سے حرکت کر سکتے تھے۔اور نتیجہ یہ ہوا کہ فتح مسلمانوں کو نصیب ہوئی۔پس جو عقلمند اور تجربہ کار جرنیل ہوتے ہیں وہ ہمیشہ یہی کوشش کرتے ہیں کہ دشمن کو اس میدان میں لایا جائے جو ان کے اپنے لئے مفید ہو اور جو میدان دشمن کے لئے مفید ہو سکتا ہو