خطبات محمود (جلد 27) — Page 519
*1946 519 38 خطبات محمود 1۔جاوا کے ایک مخلص احمدی کی مخلصی کے لئے دعا کی جائے 2 جماعت احمد یہ زیادہ سے زیادہ اپنے لڑکے قادیان بھیج کر تعلیم دلائے 3۔دہلی کا سفر اور اس کی غرض ) فرموده 18/اکتوبر 1946ء) تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔”ہماری جماعت کو اللہ تعالیٰ نے مختلف جہات میں جو وسعت بخشی ہے وہ مختلف انواع اور درجات کی ہے۔کہیں کم کہیں زیادہ، کہیں خاص طبقہ میں اور کہیں عَوَاهُ النَّاس میں، کہیں صرف ہندوستانیوں میں اور کہیں غیر ملکی لوگوں میں۔ان ممالک میں سے اہم ترین ممالک میں انڈونیشیا کا علاقہ بھی ہے یعنی سماٹرا اور جاوا کا علاقہ۔سماٹرا اور جاوا میں کثرت کے ساتھ ہماری جماعت پائی جاتی ہے۔کثرت سے یہ مراد نہیں کہ وہاں کے ملک کے لحاظ سے ہماری جماعت کو اکثریت حاصل ہے بلکہ مراد یہ ہے کہ ہماری تبلیغی مساعی کے لحاظ سے وہاں کثرت سے جماعت پائی جاتی ہے۔اسی طرح دوسرے جزائر میں بھی کم و بیش تھوڑے تھوڑے احمدی پائے جاتے ہیں۔اندازہ ہے کہ سماٹرا اور جاوا کی جماعتوں کی تعداد اور دوسرے جزائر میں