خطبات محمود (جلد 27) — Page 323
*1946 323 (23) خطبات محمود ----------------------- جماعت احمد یہ کان اور آنکھیں کھول کر گر دو پیش کے حالات کا جائزہ لیتی رہے اور ہر قوم کی کارروائیوں کی اطلاع مرکز میں دے ) فرمودہ 28 جون 1946ء) تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔آج میں قادیان کی جماعت کو خصوصاً اور بیرونی جماعتوں کو عموماً ایک ایسے امر کے متعلق توجہ دلانا چاہتا ہوں جو موجودہ حالات کے لحاظ سے بہت بڑی اہمیت رکھتا ہے اور جس کے متعلق اخبارات پڑھنے والے دوست اچھی طرح واقفیت رکھتے ہیں۔اخبار پڑھنے والے دوست یا وہ جو میری مجلس میں آتے رہتے ہیں یا اگر مجلس میں نہیں آتے تو دوسروں سے سن کر مختلف خبریں معلوم کر لیتے ہیں، جانتے ہیں کہ یہ ایام نہایت شورش اور فتنہ وفساد کے ایام ہیں۔اور لوگوں میں ایک دوسرے کے خلاف سخت جوش اور ہیجان پایا جاتا ہے اور بعض قو میں کھلے طور پر یہ دھمکیاں دے رہی ہیں کہ وہ اپنا خون تک بہادیں گی لیکن اپنے مزعومہ حقوق حاصل کر کے رہیں گی۔جہاں تک اختلاف کا سوال ہے یہ ایک طبعی امر ہے اور اس پر کسی کو اعتراض کرنے کا حق نہیں۔لیکن مار پیٹ اور خونریزی کی دھمکیاں دینا یہ ایک ایسی خطرناک بات ہے جو کسی صورت میں بھی جائز نہیں۔مسلمانوں کا عام طریق یہ ہے کہ وہ دھمکی دینا جانتے ہیں لیکن وہ اس کو عملی جامہ