خطبات محمود (جلد 27) — Page 199
*1946 199 (14 خطبات محمود -------------‒‒‒‒‒‒‒‒‒‒ اپنے آدمی قربانی کے تنور میں پتوں کی طرح جھونکنے پڑیں گے ( فرمودہ 26 /اپریل1946ء) تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔” جب قوموں میں تنزل واقع ہو جاتا ہے، جب قوموں پر جہالت غالب آجاتی ہے، جب قوموں کے دلوں سے دین کی محبت چلی جاتی ہے تو اس وقت ان کی حالت اپنی پہلی حالت سے بالکل مختلف ہو جاتی ہے اور کامیابی کے سامان اور کامیابی کے ذرائع دور سے دور تر ہوتے چلے جاتے ہیں۔جیسے مٹھی میں سے ریت نکلتی چلی جاتی ہے اس طرح بامراد ہونا اور مظفر و منصور ہو نا ان کے ہاتھوں سے نکلتا چلا جاتا ہے۔اور جب خدا تعالیٰ کسی قوم کی آنکھوں کو کھول دیتا ہے ، جب وہ اس کے حوصلوں کو بلند کر دیتا ہے اور جب وہ اس کے ایمان کو مضبوط کر دیتا ہے تو اس قوم میں صحیح قربانی اور صحیح قسم کا ایثار پیدا ہو تا چلا جاتا ہے اور وہ دن بدن اپنے کاموں میں ترقی کرتی جاتی ہے۔یہ ایک قانون ہے جو ہمیشہ سے چلا آیا ہے اور ہمیشہ تک جاری رہے گا۔خدا تعالیٰ کی سنتیں کبھی بدلا نہیں کرتیں۔اور خدا تعالیٰ جس امر کا فیصلہ اپنے قانونِ قدرت کے مطابق کرتا ہے وہ آخر تک اسی طرح چلتا چلا جاتا ہے۔ترک ایک بہادر قوم مشہور ہے اور بڑے بڑے کار ہائے نمایاں اس نے اپنے وقت میں دنیا میں کئے ہیں لیکن پیچھے ایک ایسا زمانہ اس قوم پر آیا کہ اس کی ہمتیں سُست پڑ گئیں