خطبات محمود (جلد 27) — Page 188
*1946 188 خطبات محمود ضر ور رو نما ہو گی۔یا تو وہ اپنے کفر پر تسلی پا کر بیٹھ جائیں گے اور یا ایک نئی قسم کی احمدیت ایجاد کر کے اپنے اندر داخل کر لیں گے۔اور یہ دونوں باتیں نہایت خطرناک نتائج پیدا کرنے والی پس دونوں گروہوں کو اپنی ذمہ داری سمجھنی چاہئے۔بڑوں کو بھی چاہئے کہ وہ اپنی ذمہ داری کو سمجھیں اور نوجوانوں کو بھی چاہئے کہ وہ اپنی ذمہ داری کو سمجھیں۔ماں باپ کو بھی چاہئے کہ وہ اپنے فرائض کا احساس کریں اور بچوں کو بھی چاہئے کہ وہ اپنی آئندہ زندگی کا فکر کریں تاکہ پیشتر اس کے کہ ہم پر وہ شرمندگی کا دن آئے کہ جماعتیں ہم سے آدمی طلب کریں اور ہم ان کی مانگ پورا کرنے سے قاصر ہوں۔غیر ممالک کی طرف سے مبلغین کا مطالبہ ہو اور ہم کہیں کہ ہمارے پاس کوئی مبلغ نہیں۔ہم اپنے آپ کو پوری طرح تیار کر لیں اور دنیا کی ضروریات پورا کرنے کا ہمارے پاس مکمل سامان موجود ہو۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آپ لوگوں کی امداد کرے اور آپ کے ایمان اور اخلاص میں برکت پیدا کرے تاکہ اس اہم کام کی طرف آپ متوجہ ہوں اور دین کی خدمت کے لئے اپنے آپ کو پیش کر کے آپ لوگ اللہ تعالیٰ کی رضا اور اس کی خوشنودی حاصل کریں۔“ (الفضل یکم مئی 1946ء) :1 مسلم كتاب الجهاد باب رد المهاجرين الى الانصار منائحهم (الخ) 2 ترمذی کتاب البر والصلة باب ما جاء في مواساة (الاخ) : تذکرہ صفحہ 484 ایڈیشن چہارم