خطبات محمود (جلد 27)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 1 of 706

خطبات محمود (جلد 27) — Page 1

*1946 1 1 خطبات محمود _________________-_-_-_-_-_-_-_-__------------------- تبلیغی جہاد میں شامل ہونے والے واقفین زندگی اپنے ناموں سے اطلاع دیں (فرمودہ 25 جنوری 1946ء) تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: اللہ تعالیٰ نے آج پھر مجھے خطبہ دینے کی توفیق عطا فرمائی ہے۔گو ابھی صحت ایسی اچھی تو نہیں کہ میں بیٹھ کر سجدہ کر سکوں بلکہ تکیوں پر ہی سجدہ کرتا ہوں۔سجدہ کرنے کے لئے اگر بیٹھوں تو کھڑا نہیں ہو سکتا اور اگر کھڑا ہوں تو بیٹھنا مشکل ہو جاتا ہے۔تین چار دن سے میں بغیر گرچز 1(Crutchs) کے چلتا ہوں جس کی وجہ سے گھٹنوں میں درد محسوس ہوتا ہے۔لیکن ڈاکٹری مشورہ یہی تھا کہ جب اس درد سے آرام آجائے تو مجھے تھوڑا تھوڑا چلنا چاہئے تا کہ جوڑ اپنی جگہ پر رُک نہ جائیں۔میں نے سمجھا کہ اس حالت میں جبکہ میں چلنے لگ گیا ہوں مجھے خطبہ کے لئے ضرور جانا چاہئے۔سیڑھیاں گرچز کے سہارے چڑھ لوں گا اور منبر تک بغیر کسی سہارے کے چلا جاؤں گا۔اگر اللہ تعالیٰ رحم فرمائے اور خطبہ سے مجھے کوئی خاص تکلیف پھر دوبارہ نہ ہو جائے اور وہ اپنے فضل سے موجودہ تکلیف کو برداشت کرنے کی طاقت عطا فرمائے تو میں امید کہ بد کرتاہوں کہ انشاء اللہ جلد ہی باہر کے کاموں کی دیکھ بھال شروع کر دوں گا۔میری یہ بیماری نہ صرف اس لئے تکلیف دہ تھی کہ بیماری تکلیف دہ ہوتی ہے بلکہ یہ اس لئے بھی بہت زیادہ تکلیف کا باعث ہوئی کہ یہ ایسے موقع پر آئی جبکہ ہمارے مبلغین کے وفود غیر ممالک کو