خطبات محمود (جلد 27)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 628 of 706

خطبات محمود (جلد 27) — Page 628

*1946 628 خطبات محمود۔نے اندرونی معاملات میں دخل دینا شروع کر دیا ہے اور پنڈت جواہر لال نہرو کا وائسرائے پر اس دلیری سے حملہ کرنا بتاتا ہے کہ اب حالات پہلے سے نہیں رہے اور آزادی کے خواب پراگندہ ہو رہے ہیں۔ایسے شخص کا اقرار کوئی معمولی بات نہیں۔جب پنڈت جواہر لال نہرو گورنمنٹ میں داخل ہوئے تو ان کے ساتھیوں نے ان پر اعتراض کیا کہ آپ گورنمنٹ میں کیوں گئے ہیں؟ آپ کے وہاں جانے سے آزادی کی جد وجہد کمزور ہو جائے گی۔لیکن انہوں نے اور گاندھی جی نے یقین دلایا کہ وہ آزادی کی جد وجہد کو زیادہ تیز کرنے کے لئے گورنمنٹ میں جارہے ہیں۔لیکن اب پنڈت جواہر لال نہرو مشکلات کا اقرار کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ انگریزوں کا پہلو مضبوط ہو تا جا رہا ہے اور ہمارے لئے دن بدن مشکلات بڑھتی جارہی ہیں۔گویا وہ اپنی شکست تسلیم کرتے ہیں اور ان کا دلیری کے ساتھ شکست کا اعلان کرنا بتاتا ہے کہ موجودہ حالات کا حکومت پر بہت گہرا اثر پڑا ہے اور انہوں نے سمجھا کہ شکست کا اعلان زیادہ اچھا ہے بہ نسبت اس کے کہ اپنی قوم کو تاریکی میں رکھا جائے۔اب دیکھو یہ وہی حالات ہیں جو میں نے رویا میں دیکھے۔اور یہ جو میں نے خیال کیا ہے کہ اگر پندرہ سو آدمی مجھے مل جائیں تو میں اس آزادی کو بر قرار رکھ سکتا ہوں۔اس سے پتہ لگتا ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے ذریعہ کامل آزادی کے سامان پیدا کرے گا۔بعض دوستوں نے مجھے سے پوچھا کہ پندرہ سو آدمیوں سے کیا مراد ہے ؟ میں نے انہیں یہ جواب دیا کہ تعداد بتائی گئی ہے لیکن یہ معلوم نہیں کہ پندرہ سو سے کس قسم کی تعداد مراد ہے کیونکہ ہماری جماعت تو لاکھوں کی ہے اور پندرہ سو کی تعداد کوئی ایسی تعداد نہیں جس سے کوئی سیاسی تحریک چلائی جاسکے یا دشمن کا مقابلہ کیا جا سکے۔اس لحاظ سے یہ چیز مجھ پر حل نہیں ہوئی۔اب پنڈت جواہر لال نہرو کا اقرار پڑھا تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ چیز بھی حل ہو گئی۔وہ اس طرح حل ہوئی کہ جنگ احزاب میں رسول کریم صلی اللہ ولیم کے ساتھ بارہ سو سے پندرہ سو کے درمیان آدمی تھے اور بعض روایات میں دو ہزار کی تعداد بھی بیان کی گئی ہے۔لیکن بالعموم پندرہ سو کی تعداد ہی تاریخوں میں آتی ہے۔میں سمجھتا ہوں اللہ تعالیٰ نے یہ تعداد بتا کر اسی طرف اشارہ کیا ہے کہ ابھی تمہاری حالت جنگ احزاب کی سی ہے۔رسول کریم صلی یہی ہم نے دشمن کے حملے کا دفاع کرنے کے لئے