خطبات محمود (جلد 27)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 375 of 706

خطبات محمود (جلد 27) — Page 375

*1946 375 خطبات محمود ایک شور برپا کر دیا کہ مسیح علیہ السلام کی ہتک ہو گئی۔جن لوگوں نے قرآن کریم کی عزت کو بر قرار رکھنے کے لئے اور رسول کرم علی کیم کی عزت کو بر قرار رکھنے کے لئے کوئی قربانی نہیں کی ان سے کیا امید ہو سکتی ہے کہ وہ چند سیاسی حقوق کے لئے ہر قسم کی قربانیاں پیش کر دیں گے۔کیا سیاست اللہ تعالی سے بڑی ہے؟ کیا سیاست محمد رسول اللہ صلی ال نیلم سے بڑی ہے؟ کیا سیاست قرآن کریم سے زیادہ عظمت رکھتی ہے کہ اس کے لئے مسلمان کسی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے؟ یہ اصولی بات ہے کہ جو شخص کسی بڑی چیز کے لئے قربانی نہیں کر سکتا اُس سے یہ توقع نہیں کی جاسکتی کہ وہ چھوٹی چیز کے لئے قربانی کرے گا۔مسلمانوں کے لئے قربانی کا اصل محرک اللہ تعالیٰ اور رسول کریم صلی ال نیم کی محبت ہے۔جب تک یہ پیدا نہیں ہوتی اس وقت تک قربانی کا جذبہ ایک وقتی جوش ہے۔اس سے زیادہ اس کی کچھ بھی حقیقت نہیں۔اور جب اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی محبت قلوب میں پیدا ہو جائے تو پھر ہزاروں یالا کھوں یا کروڑوں کا سوال ہی نہیں رہتا۔دس ہیں انسانوں سے بھی لوگ ڈرتے ہیں اور ان کا رستہ چھوڑ دیتے ہیں۔اگر ایک چھوٹا بچہ اکیلا بازار میں سے گزر رہا ہو تو اسے ہر ایک کمزور سے کمزور آدمی تھپڑ مار سکتا ہے لیکن جب اس بچے کے ساتھ اس کا پہلوان باپ ہو تو پھر کسی کی جرات نہیں ہوتی کہ اس کی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھے۔پھر کیا حال ہو گا اس انسان کا جس کے ساتھ خدا تعالیٰ ہو۔دنیا اپنا انتہائی زور صرف کرتی ہے کہ کسی طرح وہ انسان دنیا سے نیست و نابود ہو جائے لیکن بجائے اس کے کہ وہ اکیلا انسان نیست و نابود ہو وہ ہزاروں بلکہ لاکھوں اس کے مقابلہ میں آنے کی وجہ سے نیست و نابود کر دیئے جاتے ہیں اور نہایت حسرت کی موت مرتے ہیں۔دنیوی حکومتوں کو ہی دیکھ لو کہ کسی شخص کو یہ جرأت نہیں ہوتی کہ وہ کسی امریکن سپاہی کو چھیڑ سکے یا کسی روسی سپاہی کو چھیڑ سکے کیونکہ لوگ جانتے ہیں کہ امریکن سپاہی کی پشت پر امریکہ کی حکومت ہے اس لئے اس کو چھیڑ نا حکومت امریکہ کو دشمن بنانا ہے۔اسی طرح روسی سپاہی کے متعلق لوگ جانتے ہیں کہ اس کی پشت پر روسی حکومت ہے اور اسے چھیٹر ناروسی حکومت کو دشمن بنانا ہے۔تو کیا یہ ممکن ہے کہ جس شخص کے ساتھ اللہ تعالیٰ ہو اسے کوئی شخص نقصان پہنچا سکے؟