خطبات محمود (جلد 27) — Page 278
*1946 278 20 خطبات محمود انتخابات کی فہرستوں کی تیاری کے ضمن میں نہایت ضروری ہدایت ) فرموده 7 جون 1946ء) تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔”میرے دانتوں میں چونکہ درد ہے اور بولنے سے تکلیف زیادہ ہو جاتی ہے اس لئے میں صرف چند منٹ اور وہ بھی آہستہ آواز سے خطبہ کہہ سکوں گا مگر پیشتر اس کے کہ میں اُس مضمون کو بیان کروں جو آج بیان کرنا چاہتا ہوں میں نظارت امور عامہ کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ میں نے بار بار ہدایت دی ہے کہ لڑکوں میں اخلاق اور آداب کی عادت پیدا کرنی چاہئے لیکن باوجود اس کے ماں باپ اور افسران اس طرف توجہ نہیں کرتے۔عجیب بات یہ ہے کہ ابھی چند دن ہوئے میں نے رات کی مجلس میں اس طرف توجہ دلائی تھی کہ حرکات اور گفتگو میں وقار کی عادت ہونی چاہئے۔جلدی سے کود کر آگے آنا اور دوسروں پر گرنا ناواجب بات ہے۔لیکن میری اس تقریر کے چند دنوں کے اندر ہی یہ تو کہنا درست نہیں ہو سکتا کہ میری آنکھوں کے سامنے کیونکہ اُس طرف میری پیٹھ تھی لیکن میری موجودگی میں بند کی طرف آتے ہوئے لڑکے اس طرح کود کر آگے آئے کہ وہ پہرہ داروں پر گرے اور پہرہ دار مجھ پر گرے۔میں نظارت امور عامہ کے سپرد یہ معاملہ کرتا ہوں۔وہ تحقیقات کریں کہ یہ لڑکے جو میرے سامنے بیٹھے ہیں کس سکول کے ہیں۔پھر جس سکول کے یہ لڑ کے ثابت ہوں