خطبات محمود (جلد 27)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 214 of 706

خطبات محمود (جلد 27) — Page 214

*1946 214 خطبات محمود۔دہلی کے بادشاہ تھے یا حیدر آباد کے بادشاہ تھے یا اودھ کے بادشاہ تھے یا بنگال اور ارکاٹ 2 کے ادشاہ تھے۔وہ سارے کے سارے بے غیرتی اور بے دینی کا مظاہرہ کرنے والے تھے۔اگر کسی شخص نے غیرت کا صحیح مظاہرہ کیا تو وہ وہی شخص تھا جس کے نام پر مسلمان اپنی بد بختی سے کتوں کا نام رکھتے ہیں یعنی سلطان ٹیپو۔مجھے اس وقت یاد نہیں کہ اس کا نام کیا تھا شاید حید رالدین یا اس سے ملتا جلتا لیکن بہر حال اس کے نام کے ساتھ ٹیپو کا لفظ ایسے طور پر مشہور ہے جسے پنجابی میں آن کہتے ہیں اور جو عوام الناس میں نام کے حصہ کے طور پر مشہور ہو جاتی ہے۔ممکن ہے اس زمانہ میں ٹیپو کے کوئی معنے بھی ہوں لیکن اب ہمارے ملک میں کتوں کا نام ٹیپور کھا جاتا ہے اور کسی کو پتہ بھی نہیں ہوتا کہ وہ ایک مسلمان بادشاہ کی ہتک کر رہا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام پر لوگ اعتراض کیا کرتے ہیں کہ آپ عیسائیوں کے خوشامدی تھے اور اسلام اور مسلمانوں کی عظمت نَعُوذُ بِاللہ آپ کے دل میں نہیں تھی۔یہ الگ سوال ہے کہ آپ خدا تعالیٰ کے مامور تھے اور آپ نے اسلام اور مسلمانوں کی عظمت قائم کرنے کے لئے وہ کچھ کیا جو گزشتہ تیرہ سو سال میں اور کسی مسلمان نے نہیں کیا۔لیکن میں اس وقت دنیوی حُب وطنی اور حُبِ قومیت کے لحاظ سے آپ کا ایک واقعہ سناتا ہوں۔مجھے یاد ہے جب میں چھوٹا تھا تو چونکہ عام طور پر میں یہی سنتا تھا کہ لوگ اپنے کتوں کو ٹیپو ٹیپو کہہ کر پکارتے ہیں۔اس لئے میں سمجھتا تھا کہ ٹیپو گتے کا ہی نام ہوتا ہے۔ایک دن ایک کتا میرے سامنے آیا۔میں نے اپنی انگلی آگے کی اور کہا ٹیپو ٹیپوٹیپو ٹیپو۔میری زبان سے یہ الفاظ ابھی نکلے ہی تھے کہ مجھے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بڑے غصہ سے یہ آواز آئی کہ کیا کرتے ہو ؟ تمہیں شرم نہیں آتی۔ایک مسلمان بادشاہ کا نام ایک کتے کو دیتے ہو۔اس دن مجھے پہلی مرتبہ معلوم ہوا کہ ٹیپو کسی مسلمان بادشاہ کا نام ہے۔بعد میں سکولوں میں تاریخ پڑھی تو حقیقت واضح ہوئی اور پتہ لگا کہ وہ کون تھا۔جب ٹیپو انگریزوں سے لڑ رہا تھا، جب ٹیپو ہندوستان کے تمام مسلمان بادشاہوں سے اپنی مدد کے لئے خط و کتابت کر رہا تھا، جب ہندوستان کے مسلمان بادشاہ چھوڑ ، وہ ہندوستان کے باہر کے مسلمان اور غیر مسلم بادشاہوں سے بھی خط و کتابت کر رہا تھا۔چنانچہ نپولین سے بھی وہ خط و کتابت کر رہا تھا، اسی طرح ایران کے بادشاہ اور ٹرکی کے