خطبات محمود (جلد 27)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 8 of 706

خطبات محمود (جلد 27) — Page 8

*1946 8 خطبات محمود کسی علاقہ سے کسی واقف کو قادیان میں باہر بھیجنے کے لئے بلایا جاتا ہے تو علاقے کا علاقہ شور مچانا شروع کر دیتا ہے کہ آپ یہیں اس کو وقف سمجھ لیں۔اس کے علاوہ کوئی شخص اس علاقہ میں کام کرنے والا نہیں ہے۔اگر ہماری جماعت میں تعلیم زیادہ ہو تو یہ دقتیں پیش نہ آئیں۔اگر ہماری جماعت میں زیادہ مولوی فاضل ہوں تو ہماری مشکلات بہت حد تک دور ہو سکتی ہیں۔اب تو جامعہ احمدیہ میں طلباء کی تعداد کم ہو گئی ہے۔لیکن پھر بھی ایک طرف سارے پنجاب کے مولوی فاضل ہوں اور دوسری طرف ہمارے۔تو پھر بھی ہمارے مولوی فاضل ان سے کئی گنا زیادہ ہوں گے۔لیکن باوجود اس کے پھر بھی ہمارے کاموں کے لئے کم ہیں۔آجکل آٹھ نو طالب علم مولوی فاضل کا امتحان دیتے ہیں لیکن غیر احمدی امتحان دینے والے جو پہلے کم ہوتے تھے اب بڑھ گئے ہیں۔اسی لئے میں نے دوبارہ تحریک کی ہے کہ دوستوں کو اپنے بچوں کو اعلیٰ دینی تعلیم دلانے کے لئے انہیں مدرسہ احمدیہ میں داخل کرانا چاہئے۔اس پر تیس پینتیس لڑکے مدرسہ احمدیہ میں داخل ہوئے۔جن میں سے کچھ داخل ہونے کے بعد ٹھسکنے شروع ہو گئے لیکن پھر بھی پچھیں چھیں باقی ہیں۔لیکن ان پچیس سے ہمارا کام نہیں بنتا، پچاس سے بھی کام نہیں بنتا، سو سے بھی کام نہیں بنتا بلکہ ہمیں ہزاروں آدمیوں کی ضرورت ہے۔میں نے اس سے پیشتر جماعت کو بتایا تھا کہ اگر سولڑ کا ہر سال جامعہ احمدیہ سے تحصیل علم کے بعد فارغ ہو تو دس سال میں جا کر ہم ہزار مبلغ تیار کر سکتے ہیں لیکن اگر ہر سال بمشکل پچھیں طلباء جامعہ سے فارغ ہوں تو اس لحاظ سے تو ہم دنیا کی مانگ کو کسی صورت میں پورا کر ہی نہیں سکتے۔اب دنیا کے چاروں طرف سے مبلغین کی مانگ آنے والی ہے اور مبلغین کا کام بہت وسیع ہونے والا ہے۔ابھی ابھی ایک جگہ سے دس مبلغین کی اور دوسری جگہ سے بارہ مبلغین کی مانگ آئی ہے۔لیکن حقیقت یہ ہے کہ ان کو اس سے زیادہ کی ضرورت ہے کیونکہ مانگنے والا ڈرتا ہے کہ کہیں زیادہ مطالبہ سے کام نہ بگڑ جائے۔بے شک انہوں نے اس وقت بارہ مبلغوں کا مطالبہ کیا ہے لیکن جب ہم ان کو بارہ مبلغ دے دیں گے تو وہ کہیں گے اصل بات یہ ہے کہ اگر آپ چوبیں مبلغ دے دیں تو پھر کام ہو جائے گا۔جب چوبیس مبلغ دے دیئے جائیں گے تو پھر کہیں گے کہ ٹھیک اندازہ نہیں ہو سکا اور اندازہ کرنے میں غلطی ہوئی ہے۔اگر آپ چھتیں مبلغ ہمیں دے دیں