خطبات محمود (جلد 27)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 80 of 706

خطبات محمود (جلد 27) — Page 80

خطبات محمود 80 60 *1946 ہو تا ہے کہ اس کو تبلیغ کر کے ہدایت کی طرف کھینچے۔پس قادیان کے لوگوں کو بجائے غافل ہونے کے زیادہ کوشش کی ضرورت ہے۔انہیں سوچنا چاہئے کہ وہ اپنی تبلیغ کا دائرہ کس طرح وسیع کریں۔میں سمجھتا ہوں کہ اگر مقامی انجمن صحیح طور پر کام کرے اور صحیح طور پر آدمیوں کو منظم کرے تو قادیان کے ارد گرد بھی ابھی تبلیغ کی بہت سی گنجائش باقی ہے۔ہزار ہا آدمی ہمارے ارد گرد موجود ہیں جو ہدایت پاسکتے ہیں اور جن کو ہدایت دینے کے لئے کوشش کرنا نہایت ضروری ہے۔یہاں تو میدان ہمارے ہاتھ میں ہے۔لیکن بیرونی جماعتوں کے ارد گرد کا میدان غیروں کے ہاتھ میں ہے وہاں ہماری مثال ایسی ہی ہے جیسے سمندر میں کارک 6 پھینک دیا جاتا ہے۔جماعت وہاں کی لہروں میں تیرتی پھرتی ہے اور جہاں اسے ہر پھینکتی ہے اُدھر چلی جاتی ہے۔ابھی اور جماعتیں اتنی بھی حیثیت نہیں رکھتیں جتنی ایک کیلے کی ہوتی ہے۔ایک کیلا جس سے جانور باندھا جاتا ہے۔اس کیلئے کی حیثیت اتنی تو ہوتی ہے کہ وہ اپنی جگہ پر گڑا ہوتا ہے لیکن ہماری تو اتنی بھی حیثیت نہیں۔ہماری حیثیت قادیان سے باہر محض ایک کارک کی سی ہے جو سمندر میں تیر تا پھرتا ہے جس کی اپنی کوئی جگہ نہیں ہوتی بلکہ اس کو جو جگہ دی جائے وہ اسے قبول کرنی پڑتی ہے۔اسی طرح بیر و نجات کی جماعتوں کو بھی جو جگہ غیر دیتے ہیں انہیں قبول کرنی پڑتی ہے ان کی اپنی جگہ کوئی نہیں۔سوائے چند ایک جماعتوں کے اور وہاں بھی وہی خطرہ پیدا ہے جو قادیان میں پیدا ہو چکا ہے۔پس دونوں صورتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے لوگوں کی تنظیم کرنی چاہئے۔ان لوگوں کی حفاظت کے لئے بھی جو دشمن کے نرغے میں ہیں اور ان کے لئے بھی جن کے ارد گرد تو ان کے دوست ہیں لیکن وہ شیطان کے نرغے میں آئے ہوئے ہیں۔میں نے پہلے بھی کئی دفعہ تحریک کی ہے لیکن وہ ہوا میں اڑ گئی۔کچھ لوگوں پر اثر ہوا اور کچھ بیداری پیدا ہوئی لیکن حقیقت وہ نہ ہونے کے برابر تھی۔اگر ہم میں سے ہر شخص اس بات کا عہد کرلے کہ وہ سال میں کم از کم ایک احمدی بنائے گا تو میں سمجھتا ہوں کہ پچاس ساٹھ سال تو الگ رہے چھ سات سالوں میں ہی اتنا عظیم الشان تغیر پیدا ہو جائے گا کہ اس کی مثال ڈھونڈنی مشکل ہو گی۔لاکھوں کی جماعت ہو اور سو آدمی کام کرنے کا ارادہ کرے اور باقی غافل رہیں تو اس سے کیا بنتا ہے۔اس کا علاج یہی ہے کہ میں نے جو دفتر بیعت قائم کیا ہے وہ مبلغین کے