خطبات محمود (جلد 27) — Page 648
*1946 648 45 خطبات محمود ---------------_-_-_-_-_-_--_--------- ہمارے نوجوان تحریک جدید کی اہمیت کو سمجھیں ) فرموده 13 دسمبر 1946ء) تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔وو " پچھلے ہفتہ سے مجھے سینے میں کچھ درد محسوس ہوئی تھی۔پہلے تو میں نے سمجھا کہ شاید موسم کی وجہ سے ہوا لگ گئی ہے مگر بعد میں جب پاؤں میں بھی درد ہوا تو میر اذہن اس طرف منتقل ہوا کہ یہ وہی جوڑوں کا درد ہے جس کا دورہ پہلے کبھی کبھی کبھی ہو جایا کرتا ہے۔جلسہ سالانہ قریب آنے کی وجہ سے مجھے فکر پیدا ہوا کہ گزشتہ جلسہ سالانہ پر بھی میں کام نہ کر سکا تھا اور اس دفعہ پھر بیماری کے آثار ظاہر ہو رہے ہیں۔لیکن اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ جب مجھے جلسہ سالانہ کا احساس ہوا اور میرا ذہن اِس طرف گیا کہ یہ وہی درد ہے جو پہلے بھی بعض اوقات ہو جایا کرتا ہے۔تو مجھے اس بیماری کے علاج کی طرف توجہ ہوئی۔علاج شروع کیا گیا تو اللہ تعالیٰ نے اس مرض میں کمی کر دی۔اب بظاہر درد تو نہیں ہے مگر جوڑوں میں کمزوری واقع ہو گئی ہے اور سیڑھیوں پر یا اونچی نیچی جگہ چڑھتے اور اُترتے وقت تکلیف محسوس ہوتی ہے اور پیر لٹکا کر بھی نہیں بیٹھ سکتا۔کیونکہ اِس طرح بیٹھنے سے درد زیادہ ہو جاتی ہے۔چونکہ صحت بھی اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے اور بیماری بھی اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہی ہے اس لئے ہمارے ہاتھ میں تو دعاہی ہے اور دعاؤں سے ہی کام لینا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ اپنے خاص فضل اور کرم سے اس کمزوری کو دور فرمائے کیونکہ جلسہ سالانہ کے دن بھی بالکل قریب آتے جارہے ہیں اور کام بھی بہت زیادہ ہے۔اس کے بعد میں جماعت کو تحریک جدید کے چندوں کی طرف توجہ دلاتا ہوں۔