خطبات محمود (جلد 27)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 124 of 706

خطبات محمود (جلد 27) — Page 124

خطبات محمود *1946 124 سندھ کو اللہ تعالیٰ نے سلسلہ کی جائیدادوں کے لئے منتخب کیا ہے۔محنت اور قربانی سے سلسلہ کی آمد کو بڑھانا چاہئے ( فرمودہ 22 مارچ 1946ء بمقام محمد آباد سندھ ) تشہد، تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔جو کام اللہ تعالیٰ نے ہماری جماعت کے سپر د کیا ہے وہ اتنا بڑا ہے کہ اس کے لئے جن سامانوں کی ضرورت ہے ان کا مہیا کرنا ہماری طاقت سے باہر ہے۔ہماری جماعت اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت بڑی قربانی کرتی ہے۔اتنی بڑی قربانی کہ اس کی مثال دنیا کی کسی جماعت میں نہیں پائی جاتی۔ہندوستان میں ہماری تعداد پانچ چھ لاکھ ہے۔اس کے مقابلہ میں مسلمانوں کی تعداد دس کروڑ ہے یعنی ہم فی دو سو دوسرے مسلمانوں کے مقابلے میں ایک ہیں۔لیکن جتنی قربانی ہماری جماعت کرتی ہے اس کا سواں حصہ بھی دوسرے مسلمان نہیں کرتے۔ہماری صدر انجمن کا سالانہ چندہ آٹھ لاکھ ہے اور تین لاکھ تحریک جدید کا چندہ ہے۔اس کے علاوہ دوسرے چندے جیسے کالج، سکول اور مساجد وغیرہ کے بھی لاکھ ڈیڑھ لاکھ سالانہ ہو جاتے ہیں بلکہ اس سے زیادہ۔یہ ساڑھے بارہ لاکھ ہو گیا۔اس کے علاوہ بہت سے چندے ایسے ہیں جو مرکز میں بھیجے نہیں جاتے بلکہ مقامی طور پر خرچ کر لئے جاتے ہیں۔مثلاً افریقہ کے ایک علاقہ کا چندہ