خطبات محمود (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 369 of 516

خطبات محمود (جلد 26) — Page 369

$1945 369 خطبات محمود ان میں ایسی باتیں بتائی جائیں جنہیں سابق تجربہ کے ماتحت نہیں بتایا جا سکتا۔لیکن ان خوابوں میں ایسے مضامین کا بیان ہونا جن کو قبل از وقت دماغ کسی صورت میں بھی نہیں سوچ سکتا اور پھر ان کا اُسی طرح پورا ہو جانا اس بات کی بتین دلیل ہے کہ وہ خبر کسی ایسی ہستی کی طرف سے تھی جو عالم الغیب ہے۔پھر میں نے انہیں اٹھائیس سو ہوائی جہازوں والی خواب سنائی جس میں مجھے بتایا گیا تھا کہ امریکن گورنمنٹ برطانیہ کو اٹھائیس سو ہوائی جہاز دے گی اور اس وجہ سے برطانیہ شکست کھانے سے بچ جائے گا۔سترہ یا اٹھارہ جون 1940ء کو مجھے خواب میں تار کے یہ الفاظ دکھائے گئے کہ امریکہ سے برطانوی نمائندہ نے یہ تار دی ہے کہ :۔The American Government has delivered 2800 aeroplanes to the British government۔یعنی امریکن گورنمنٹ نے اٹھائیس سو جہاز برطانوی گورنمنٹ کو دیے ہیں۔دو ماہ بعد بعینہ یہی الفاظ برطانوی نمائندہ نے امریکہ سے حکومتِ انگلستان کو بذریعہ تار بھجوائے۔جس کے الفاظ اس قسم کے تھے کہ :۔The British representative from America wires that the American Government has delivered 2800 aeroplanes to the British Government۔که برطانوی نمائندہ نے بذریعہ تار امریکہ سے اطلاع دی ہے کہ امریکن گورنمنٹ نے گورنمنٹ برطانیہ کو اٹھائیس سو ہوائی جہاز دیئے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے اس خواب کو مزید پختہ کرنے کے سامان یہ پیدا کر دیئے کہ میں نے یہ رؤیا چودھری ظفر اللہ خان صاحب کو سنا دیا۔اور انہوں نے کئی برطانوی نمائندوں اور گورنمنٹ کے دوسرے ہندوستانی معزز افسروں میں اِس کا ذکر کر دیا۔سر کلوجو آجکل آسام کے گورنر ہیں اور اُس وقت ریلوے بورڈ کے ممبر تھے۔چودھری صاحب نے ان سے بھی اِس خواب کا ذکر کیا ہوا تھا۔جب یہ خواب پورا ہوا تو چودھری صاحب نے سر کلو کو فون کیا اور کہا کہ