خطبات محمود (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 332 of 516

خطبات محمود (جلد 26) — Page 332

+1945 332 27 خطبات محمود آئندہ اندازًا بیس سال میں ہماری جماعت کی پیدائش ہوگی فرموده 24 اگست 1945ء بمقام ڈلہوزی) تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: قوموں کی پیدائش کے مختلف دور ہوتے ہیں اور ہر دور اپنی اپنی جگہ پر اہمیت رکھتا ہے۔جس طرح بچے کی پیدائش ہوتی ہے اسی طرح قوموں کی پیدائش عمل میں آتی ہے۔یہ امر ہر شخص جانتا ہے کہ بچہ کی پیدائش پر مختلف دور آتے ہیں۔پہلے اس کی حالت ایک نطفہ کی ہوتی ہے لیکن نطفہ اُس وقت تک کوئی نتیجہ پیدا نہیں کر سکتا جب تک حمل کی صورت میں اُس کا استقرار نہ ہو جائے۔گویا پہلا مرحلہ انسانی پیدائش کے سلسلہ میں استقرار حمل کا ہے۔جب تک حمل کا استقرار نہ ہو جائے اُس وقت تک کوئی پیدائش معرض وجود میں نہیں آسکتی۔چنانچہ دیکھ لو دنیا میں کتنے ہی لوگ ہیں جن کی شادیاں ہوئے دس دس بیس بیس سال گزر چکے ہیں یا جن کی شادیوں پر دس دس بیس بیس سال گزرتے چلے آئے ہیں اور وہ طبیبوں سے علاج بھی کراتے ہیں اور شدید خواہش رکھتے ہیں کہ اُن کی شادی کسی بچے کی صورت میں نتیجہ پیدا کرے لیکن ان کی کوششیں رائیگاں جاتی ہیں اور کوئی بچہ پیدا نہیں ہوتا۔پس سب سے پہلا مرحلہ جو قیام زندگی اور نسل انسانی کے تسلسل میں پیش آتا ہے وہ ستقرار حمل کا ہے۔اسی طرح جب کوئی بندہ خدا تعالیٰ کی طرف رغبت کرتا اور اس سے