خطبات محمود (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 11 of 516

خطبات محمود (جلد 26) — Page 11

+1945 11 خطبات حمود شمار ہوتا ہے۔گویا پنجاب دولت کے لحاظ سے بہت گھٹیا درجہ کا ہے۔لیکن اس صوبہ کے ایک ہند و سر گنگا رام نے ایک کروڑ روپیہ وقف کر دیا تھا اور جب ایک گھٹیاملک کے گھٹیا صوبہ کے ایک فرد نے ایک کروڑ روپیہ وقف کر دیا تو ہمارا 14 لاکھ روپیہ دس سالوں میں جمع کر دینا اور روپیہ کے لحاظ سے کون سی بڑی بات ہے۔ہم اس قربانی پر خوش ہیں تو اس لئے کہ یہ ایک غریب جماعت کی جیبوں سے نکلا۔اور یہ ہماری جماعت کے اخلاص کا ثبوت ہے ورنہ دنیا کے روپیہ کے مقابلہ میں چودہ لاکھ روپیہ کی کوئی حقیقت نہیں۔میں سمجھتا ہوں اگر ہندوستان کے ہند و اخلاص سے کوئی رقم جمع کرنا چاہیں تو چودہ ارب جمع کر سکتے ہیں۔صرف ایک ہندو نے اعلان کیا ہے کہ میں نے پچاس کروڑ روپیہ جنگ کے بعد موٹروں کا کارخانہ جاری کرنے کے لئے الگ کر دیا ہے۔میں نے کمپنی نہیں بنائی اس لئے کہ اگر نقصان ہوا تو کم سرمایہ والے لوگوں کو نقصان نہ ہو۔اس نے اپنی جائداد کا صرف ایک حصہ الگ کیا ہے جو پچاس کروڑ ہے۔جس کے معنے یہ ہیں کہ اس کے پاس دو تین ارب روپیہ ہو گا۔اور یہ تو صرف ایک ہندو کی دولت کا حال ہے۔ایسے اور بھی کئی ہیں اور میں سمجھتا ہوں صرف سو دو سو بڑے بڑے ہند واگر چاہیں تو چودہ ارب روپیہ جمع کر سکتے ہیں۔یا زیادہ سے زیادہ ہزار آدمی مل کر دے سکتے ہیں۔تو جہاں تک روپیہ کا سوال ہے چودہ لاکھ کی رقم اتنی حقیر رقم ہے کہ دوسروں کے روپیہ کے سامنے اس کا نام بھی نہیں لیا جا سکتا۔یورپ اور امریکہ میں اگر کوئی احمدی اپنی چودہ لاکھ روپیہ کی رقم کو اپنی قربانی کی مثال کے طور پر پیش کرے تو سننے والے ہنسیں گے۔کیونکہ وہاں تو دوستوں کی تفریح کے لئے کوئی فلم وغیرہ بنانے پر لوگ لاکھوں روپیہ خرچ کر دیتے ہیں۔پس ہماری اس قربانی کی عظمت چودہ لاکھ روپیہ کی وجہ سے نہیں بلکہ اس لئے ہے کہ یہ روپیہ غریبوں کی جیبوں سے آیا ہے۔اور دوسرے اس لئے کہ یہ خدا تعالیٰ کی خاطر جمع کیا گیا ہے۔پس جہاں تک روپیہ کے مقابلہ کا سوال ہے ہم دنیا کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔دنیا اس سے بہت بڑھ کر یہ چیز پیش کر سکتی ہے۔لیکن ایک ایسی چیز ہے کہ دنیا اس سے بڑھ کر پیش نہیں کر سکتی اور وہ جان ہے۔جان دینے میں وہ ہم سے بڑھ نہیں سکتی۔زیادہ سے زیادہ یہی ہو سکتا ہے کہ جان کے مقابلہ میں جان پیش کر دے اس سے زیادہ نہیں کر سکتی۔ہمارے ایک روپیہ کے مقابلہ میں تو