خطبات محمود (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 10 of 516

خطبات محمود (جلد 26) — Page 10

$1945 10 خطبات محمود تعلیم ختم کر لی جائے تو تیس سال کام کا زمانہ سمجھا جاسکتا ہے۔مگر چونکہ بعض کام کرنے والے اتنا عرصہ کام کرنے سے پہلے ہی فوت ہو جاتے ہیں اس لئے کام کرنے کی اوسط میں سال سمجھنی چاہیے اور اگر موجودہ رفتار کے لحاظ سے ہمیں چار آدمی ہر سال ملیں تو اس کے معنے یہ ہوں گے کہ ہیں سال میں ہمارے پاس صرف 80 آدمی ہوں گے۔اور یہ اتنی واضح بات ہے کہ اس رفتار سے وہ عظیم الشان کام نہیں ہو سکتا جو اللہ تعالیٰ نے ہمارے سپر د کیا ہے۔اس کے لئے بہت زیادہ آدمیوں کی ضرورت ہے۔مگر مدرسہ احمدیہ میں دوست اپنے بچوں کو داخل کرانے کی طرف توجہ نہیں کرتے۔ہر خاندان یہی سمجھتا ہے کہ دوسرے خاندانوں سے لڑکے آجائیں گے اسے بھیجنے کی ضرورت نہیں۔اور چونکہ ہر گھر یہی سمجھ لیتا ہے نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ سارے ہی گھر خالی رہ جاتے ہیں۔حالانکہ ایمان کی کم سے کم علامت یہ ہونی چاہیے کہ ہر خاندان ایک لڑکا دے۔اور جو یہ بھی نہیں کرتا وہ گوشرم و حیا کی وجہ سے منہ سے تو نہیں کہتا مگر عملی طور پر وہ یہی کہتا ہے کہ اِذْهَبْ اَنْتَ وَ رَبُّكَ فَقَاتِلَا إِنَّا هُهُنَا قُعِدُونَ۔4 اے موسیٰ ! تُو اور تیر ارب جاؤ اور دونوں جا کر دشمنان دین سے جنگ کرو ہم تو اسی جگہ بیٹھے رہیں گے۔گو وہ منہ سے یہ الفاظ نہ کہے مگر اپنے عمل سے یہی کہتا ہے اور اس کے دل میں یہی ہے اور جس کے دل میں یہ بات ہو وہ بھی مومن نہیں ہو سکتا۔کیا اگر کوئی شخص دل میں خدا تعالیٰ کی ذات اور اس کی صفات پر ایمان نہ رکھتا ہو، دل میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایمان نہ رکھتا ہو تو وہ مومن ہو سکتا ہے؟ ہر گز نہیں۔کوئی شخص زبان سے ہزار کہے کہ وہ مومن ہے اگر وہ دل سے نہیں مانتا تو وہ مومن نہیں ہو سکتا۔اسی طرح جو شخص دل میں کہتا ہے کہ اذْهَبُ اَنْتَ وَرَبُّكَ فَقَاتِلَا اِنَّا هُهُنَا قُعِدُونَ وہ بھی ہر گز مومن نہیں ہو سکتا۔میں نے تحریک جدید کے پہلے دور میں بھی یہ بات بیان کی تھی کہ کام آدمیوں سے چل سکتا ہے روپیہ سے نہیں۔روپیہ تو ایک ضمنی چیز ہے۔اور پھر روپیہ کے لحاظ سے تو ہم دنیا کا مقابلہ کر بھی نہیں سکتے۔ہم خوش ہیں کہ ہم نے تحریک جدید کے پہلے دور کے دس سالوں میں 14 لاکھ روپیہ جمع کر لیا۔مگر دوسروں کے مقابلہ میں 14لاکھ روپیہ کی کوئی حیثیت نہیں۔ہندوستان ایک گھٹیا قسم کا ملک سمجھا جاتا ہے۔اور صوبہ پنجاب کا ہندوستان کے گھٹیا صوبوں میں