خطبات محمود (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 9 of 516

خطبات محمود (جلد 26) — Page 9

+1945 9 خطبات محمود دنیا میں آئیں تو اس یہودیت سے کانوں پر ہاتھ دھریں۔رسول کریم صلی الم نے بھی فرمایا کہ خَيْرُ الْقُرُونِ قَرْنِي ثُمَّ الَّذِيْنَ يَلُوْنَهُمْ ثُمَّ الَّذِيْنَ يَلُوْنَهُمْ 3 ثُمَّ يَكُوْنُ فَيْجُ أَعْوَجَ تو قوموں کی زندگی تین سو سال سے زیادہ نہیں ہوتی۔بلکہ بعض تو دو ڈیڑھ سوسال میں ہی ختم ہو جاتی ہیں۔اس عرصہ میں یا تو وہ غالب آکر سیاست کی طرف متوجہ ہو جاتی ہیں اور اس کے زور سے قائم رہتی ہیں یا مٹ جاتی ہیں۔پس کوئی ایسی سکیم کہ دس ہزار سال میں قومی ترقی کے سامان کئے جائیں گے کسی پاگل کے نزدیک ہی قابل توجہ ہو سکتی ہے۔بلکہ ایسی بات کو تو پاگل بھی نہیں مان سکتا اور جو ایسی بات پر یقین رکھتا ہے اس سے زیادہ پاگل کوئی نہیں ہو سکتا۔یہ ایک ایسی واضح بات ہے کہ جو دنیا کی واضح ترین باتوں میں سے ہے۔مگر میں حیران ہوا کرتا ہوں کہ ہماری جماعت میں ہزاروں اعلیٰ تعلیم یافتہ بی۔اے اور ایم۔اے لوگ ہیں۔ان کی سمجھ میں یہ واضح بات کیوں نہیں آتی کہ ہماری جماعت تبلیغ کے فریضہ کو کس طرح ادا کرے گی۔کیا وہ سمجھتے ہیں کہ اس کام کے لئے آسمان سے فرشتے اتریں گے ؟ کیا پہلے انبیاء کے زمانوں میں الله سة فرشتوں نے آسمان سے اتر کر یہ کام کیا تھا جو اب وہ اتر کر کریں گے ؟ جب رسول کریم صلی علیم کے زمانہ میں فرشتے یہ کام کرنے کے لئے نہیں اترے تو اب کیا اتریں گے۔حقیقت یہی ہے کہ پہلے بھی آدمیوں نے ہی یہ کام کیا تھا اور اب بھی آدمی ہی کریں گے۔پہلے بھی بعد میں آنے والوں کو تعلیم آدمیوں نے ہی دی تھی اور اب بھی آدمی ہی دیں گے۔اور ایک انسان اتنے ہی لوگوں کو تعلیم دے سکتا اور تبلیغ کر سکتا ہے جتنے لوگوں کو تعلیم دینے اور تبلیغ کرنے کی طاقت اُس کے اندر ہے۔یہ نہیں ہو سکتا کہ ایک انسان لاکھوں کی تعلیم و تبلیغ کا بوجھ اٹھا سکے۔لیکن ہمارے پاس مبلغوں کی تعداد بہت ہی کم ہے۔دنیا کی دو ارب آبادی کے لئے اگر دس ہزار مبلغ بھی ہوں تو اس کے معنے یہ ہوں گے کہ دو لاکھ افراد کے لئے ایک مبلغ ہے۔اور یہ تعداد بالکل ناکافی ہے۔قادیان کی آبادی دس ہزار ہے۔اگر اس دس ہزار آبادی کے لئے ایک آدمی ہو تو کیا اسے کافی سمجھا جا سکتا ہے اور کام چل سکتا ہے؟ ہر گز نہیں۔لیکن ہمارے پاس تو ابھی اتنے بھی نہیں ہیں۔ایک آدمی کے کام کا وقت 25 سال عام طور پر ہوتا ہے۔یا اگر 25 سال کی عمر میں