خطبات محمود (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 1 of 516

خطبات محمود (جلد 26) — Page 1

+1945 1 (1) خطبات محمود تبلیغ دین کا کام صرف روپیہ سے نہیں بلکہ آدمیوں سے چل سکتا ہے (فرمودہ 5 جنوری 1945ء) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: سردی کی وجہ سے میری طبیعت ناساز ہے اور منہ اور ہاتھوں پر ورم ہو گیا ہے۔اور اس لئے مجھے سردی میں باہر تو نہ آنا چاہیے تھا۔مگر چونکہ یہ جمعہ نئے سال کا پہلا جمعہ ہے اس لئے میں نے یہی مناسب سمجھا کہ میں اس نئے سال کے متعلق جماعت کو اس کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلاؤں۔بعض باتیں بڑی صاف اور واضح ہوتی ہیں۔مگر وہ جتنی صاف اور واضح ہوتی ہیں اتنی ہی ان کی طرف سے انسان کی طبیعت غافل کہو یانا واقف کہو ہوتی ہے۔موت ایک ایسی چیز ہے جو ساری دنیا کی چیزوں میں سے جو زیادہ یقینی چیزیں ہیں ان میں سے ہے۔کیونکہ ہر ایک چیز بدل بھی جاتی ہے اور اس میں فرق بھی پڑ جاتا ہے مگر موت نہیں ٹل سکتی۔دنیا میں سرد ہوائیں چلتی ہیں جو جگر و گردوں کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ہزاروں انسان سرد ہواؤں کی وجہ سے زکام اور نزلہ میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ہزاروں انسان بخار میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ہزاروں کے جگر اور گردے خراب ہو کر وہ سُوء القضیہ اور البیومنر یا 1 ( Albuminuria)