خطبات محمود (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 445 of 516

خطبات محمود (جلد 26) — Page 445

$1945 445 خطبات حمود ہیں نہ اگلا بلکہ کلاس میں آتے ہیں اور تقریر کر کے چلے جاتے ہیں۔لڑکوں سے نہ پچھلا سبق پوچھتے ہیں اور نہ اگلے سبق کے متعلق کوئی سوال کرتے ہیں اور انہیں اس بات کی ذرا بھی پروا نہیں ہوتی کہ ان کی جماعت کا نتیجہ اچھا نکلا ہے یا بُرا۔ایسے آوارہ مزاج استاد دشمن ہیں اپنی قوم کے، دشمن ہیں اپنے ملک کے اور دشمن ہیں بنی نوع انسان کے۔قیمتی سے قیمتی چیز اُن کے سپرد کی گئی لیکن انہوں نے اسے خراب اور ضائع کر دیا۔مجھے تعجب آتا ہے کہ بنی نوع انسان میں گھڑی سازوں کے خلاف تو بغاوت اور جوش پید اہو جاتا ہے لیکن ان کے بچوں کو استاد بگاڑ رہے ہوتے ہیں ان کے خلاف کسی کے اندر ذرا جوش پیدا نہیں ہوتا۔میں سمجھتا ہوں کہ ماں باپ میں خود آوارگی ہوتی ہے اس لئے وہ خاموش رہتے ہیں۔ور نہ کیا وجہ ہے کہ وہ اساتذہ سے نہیں پوچھتے کہ ہمارے لڑکے کے آوارہ ہونے کی وجہ کیا ہے۔اور وہ یہ بھی نہیں پوچھتے کہ ہمارا لڑ کا وقت پر سکول آتا ہے یا نہیں۔گھر سے سکول کا کام کر کے لاتا ہے یا نہیں۔کھیل میں با قاعدہ حاضر ہوتا ہے یا نہیں۔باوجود اس کے اُن کا لڑکا وقت کا اکثر حصہ ان کے پاس گزارتا ہے مگر وہ اس کو اپنی نگرانی میں سٹڈی نہیں کراتے اور اس کی نگرانی نہیں کرتے کہ وہ وقت پر نماز کے لئے جاتا ہے یا نہیں۔میرے نزدیک ایسے استاد اور ماں باپ دونوں میں آوارگی کی روح ہوتی ہے۔اس لئے وہ ایک دوسرے سے پوچھتے ہی نہیں کہ لڑکے کے آوارہ ہونے کی وجہ کیا ہے۔کیونکہ والدین ڈرتے ہیں کہ اگر ہم نے استادوں سے وجہ پوچھی تو وہ ہمیں کہیں گے کہ لڑکا گھر پر سے سبق یاد کر کے نہیں آتا اور نہ سٹڈی کرتا ہے آپ کیوں اس کی نگرانی نہیں کرتے۔اور اساتذہ والدین سے اس لئے نہیں پوچھتے کہ اگر ہم نے وجہ دریافت کی تو والدین کہیں گے کہ آپ اپنی ذمہ داری کس طرح ادا کر رہے ہیں۔دونوں ہی چور ہوتے ہیں اور دو چور تو ایک دوسرے پر چوری کا الزام نہیں لگایا کرتے بلکہ سادھ ہی چور پر چوری کا الزام لگاتا ہے۔حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ طالب علم کی تعلیم بغیر ماں باپ اور استاد کی نگرانی کے مکمل نہیں ہو سکتی۔اگر ان دونوں میں سے ایک غافل اور بے توجہ ہو تو لڑکے کی زندگی کے خراب ہونے کا بہت حد تک خطرہ ہوتا ہے۔مجھے حیرت آتی ہے کہ اگر کسی کے گھوڑے کی کوئی شخص ٹانگ توڑ دے یا کسی کے بیل کا سینگ توڑ دے یا کسی کی بکری کے دانت توڑ