خطبات محمود (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 167 of 516

خطبات محمود (جلد 26) — Page 167

+1945 167 12) خطبات محمود جماعت احمد یہ لاہور کو تبلیغ کے متعلق ضروری ہدایات (فرمودہ 13 اپریل 1945ء بمقام لاہور) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: جس دن میں قادیان سے چلا تھا اُس سے ایک دن پہلے مجھ پر نزلہ کا شدید حملہ ہوا اور دوسرے دن سفر کی وجہ سے جو مجھے مجبوراً کرنا پڑا یہ تکلیف زیادہ بڑھ گئی جس کی وجہ سے میں پچھلا جمعہ نہ پڑھا سکا۔اب گو پہلے سے آرام ہے لیکن اب تک بھی اس کا اثر گلے اور سینہ پر باقی ہے جس کی وجہ سے میں بلند آواز سے تو بالکل نہیں بول سکتا۔لیکن در حقیقت آہستہ بولنا بھی میری صحت کے لئے مضر ہے۔اس لئے میں صرف چند منٹ ہی بولنا چاہتا ہوں اور وہ بھی نہایت آہستہ آواز سے ہی بول سکتا ہوں۔کل میں نے یہاں کی جماعت کے عہدہ داروں کی ایک میٹنگ بلائی تھی اور ان کو تبلیغ کی طرف خصوصیت سے توجہ دلائی تھی اور اس کے بعض اہم پہلوؤں کو خاص طور پر مدنظر رکھنے کی ہدایت کی تھی۔لیکن تبلیغ ایک ایسا کام ہے جس کو صرف عہدہ دار ہی نہیں کر سکتے بلکہ اس کام کے لئے جماعت کے ہر مرد و عورت، بچے، جوان اور بوڑھے سب کے تعاون کی ضرورت ہوتی ہے۔میں نہیں جانتا میری کل کی نصیحت سے یہاں کی جماعت کے عہدہ داروں