خطبات محمود (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 162 of 516

خطبات محمود (جلد 26) — Page 162

+1945 162 خطبات محمود (ز) پھر انہی دنوں اٹلی سے اطلاع ملی ہے کہ البانیہ کے چودہ پندرہ طلباء احمدیت کی طرف متوجہ ہیں اور لٹریچر کا مطالعہ کر رہے ہیں اور تحقیقات کر رہے ہیں۔ادھر اٹلی سے یہ اطلاع ملی اور اُدھر شملہ سے ریڈ کر اس سوسائٹی نے اطلاع دی ہے کہ البانیہ کا ایک فوجی لفٹیننٹ جو جرمنی قید میں ہے اس نے لکھا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہامات کی کتاب اسے بھیجوائی جائے۔جس سے معلوم ہوتا ہے کہ البانیہ میں احمدیت کی رو چلنے والی ہے۔اس کے ساتھ جب یہ بات ملائی جائے کہ بادشاہ البانیہ کنگ زوغو ا نے شمس صاحب سے خواہش کی ہے کہ ان کی واپسی پر وہ وہاں آئیں اور ان کے مہمان ٹھہریں تو اس تحریک کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔(ح) انگلستان میں بھی ان دو ماہ میں چار انگریزوں نے اسلام قبول کیا ہے جو تعلیم یافتہ طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں۔(ط) ان دو ماہ میں فوج سے بھی کافی بیعت کے خطوط موصول ہوئے ہیں جن میں سے بعض کنگز کمیشنڈ آفیسر ہیں اور بعض دوسرے عہدیدار ہیں۔(ی) اسی طرح کی بعض اور تحریکات بھی ہیں جن کو میں اس وقت بیان کرنا مناسب نہیں سمجھتا۔تھوڑے دنوں میں جب وہ باتیں پختہ ہو جائیں گی تو ان کا اظہار کیا جاسکے گا۔اسی سلسلہ میں ایک اور بات یہ ہے کہ انہی دنوں ہمارے چار مبلغ ہندوستان سے باہر جاچکے ہیں۔اور چھیں اور مبلغ باہر مختلف ممالک میں جانے کے لئے تیار بیٹھے ہیں۔جس کے معنی یہ ہیں کہ تبلیغی حملہ ہونے ہی والا ہے۔جوں جوں پاسپورٹ ملتے جائیں گے یہ لوگ روانہ ہوتے جائیں گے۔اور اس طرح انشاء اللہ کئی ہزار میلوں میں تبلیغ کا میدان وسیع ہو جائے گا۔گویا ایسے آثار ظاہر ہورہے ہیں کہ فوجی محاورہ کے مطابق ہمارے لئے zero hour بالکل قریب ہے۔جبکہ ہم لوگوں کے دلوں پر وسیع پیمانہ پر ایک تبلیغی حملہ کرنے والے ہیں۔اسی لئے میں نے جماعت کو نصیحت کی ہے کہ وہ اپنی طاقتوں کو ضائع نہ کرے اور انہیں سمیٹ کر رکھے تاوہ زیادہ سے زیادہ کارآمد ہو سکے۔جیسا کہ گزشتہ سال اللہ تعالیٰ نے مجھے الہام کیا تھا کہ ”روز جزا قریب ہے اور رہ بعید ہے۔“ یہ تغیرات ایسے ہیں کہ پہلے بعض سال سال میں بھی