خطبات محمود (جلد 26) — Page 91
$1945 91 خطبات محمود دے کر نئے دور میں شامل ہوتے ہیں۔جب ان سے پانچ روپے مانگے گئے تو انہوں نے نہیں دیئے۔لیکن اب پچاس روپے کا مطالبہ کیا گیا تو انہوں نے دے دیئے حالانکہ ان کی مالی حالت پہلے سے خراب ہے۔اب ان کے دل میں افسوس پیدا ہوا کہ کاش! ہم پہلے دور میں شامل ہو جاتے اور اُس میں ہمارا نام آجاتا۔مگر ہم پہلے دور میں شامل نہ ہوئے۔اب اس کا کفارہ یہ ہے کہ زیادہ روپے دے کر اس دوسرے دور میں شامل ہوں۔اسی طرح اب جو دوسرے دور میں شامل نہیں ہوں گے ان میں سے کئی ہوں گے جو تیسرے دور میں شامل ہوں گے اور ان کے دل میں افسوس پیدا ہو گا کہ ہم دوسرے دور میں کیوں شامل نہ ہوئے۔اور اُس وقت اگر ان سے اس سے بھی زیادہ رقم کا مطالبہ کیا جائے گا تو وہ زیادہ دے کر تیسرے دور میں شامل ہو جائیں گے۔اور اس تحریک کو آہستہ آہستہ خدا تعالیٰ ایسی شکل دے دے گا کہ جب تک ہماری جماعت زندہ ہے خدا تعالیٰ کے فضل سے اس تحریک کے ذریعہ ہمیشہ ہمیش کے لئے تبلیغ کا راستہ کھلتا چلا جائے گا۔کیونکہ ہر نو سال کے بعد دوسری پانچ ہزاری فوج پہلی فوج کی جگہ لینے کے لئے آجائے گی۔دس سال تک ہر پانچ ہزاری فوج تبلیغ کے اخراجات کا بوجھ اٹھائے گی اور نو سال تک اس کا چندہ ریزرو فنڈ میں جمع ہوتارہے گا۔آج جس دوسری پانچ ہزاری فوج کا میں نے اعلان کیا ہے اس نے نو سال کے بعد کام شروع کرنا ہے اور اس کے بعد دس سال تک بوجھ اٹھانا ہے نو سال تک اس کا جو چندہ ہو گا وہ ریز رو فنڈ میں جمع ہو تا رہے گا۔جس کی غرض یہ ہو گی کہ اگر نو سال کے بعد اس دوسری فوج نے پورا بوجھ اٹھا لیا تو پھر اس رقم سے ریزرو فنڈ کو اور مضبوط کیا جائے گا۔اور اگر خدانخواستہ اس کی رقم اڑھائی لاکھ کی نہ بنتی ہو تو پھر اس جمع شدہ رقم سے اس کمی کو پورا کیا جائے گا۔اس کے بعد پھر اور بچے جوان ہو جائیں گے اور کئی نئے احمدی بھی ہوں گے اور ان کے لئے دینی کاموں کے لئے قربانی میں حصہ لینا اُسی طرح ضروری ہو گا جیسے ہمارے لئے ضروری ہے۔جس طرح جو مبلغین آج تبلیغ کے لئے جائیں گے آج سے کچھ سال بعد اور نوجوان مبلغین کی ضرورت ہو گی جو ان کی جگہ لیں۔اسی طرح دوسری پانچ ہزاری فوج نو سال کے بعد روپے کا بوجھ اٹھائے گی اور دس سال تک اٹھاتی چلی جائے گی۔اور آج سے نو سال کے بعد جب یہ فوج بوجھ اٹھالے گی تو پھر تیسری فوج آگے آئے گی جو نو سال