خطبات محمود (جلد 26) — Page 490
$1945 490 خطبات محمود اگر ہم چلے جائیں گے تو اللہ تعالیٰ دوسروں کو لے آئے گا جو اِس کام کو سنبھال لیں گے اور جب وہ چلے جائیں گے تو اللہ تعالیٰ اُن کی جگہ کچھ اور لوگ کھڑے کر دے گا لیکن اسے انسانی کمزوری کہہ لو یا فطری امر کہہ لو بہر حال انسان کے دل میں یہ خواہش ہوتی ہے کہ جس کام کی داغ بیل میں نے ڈالی ہے اُس کے ثمرات کو بھی دیکھ لوں۔اس لئے اب جبکہ تحریک جدید کا بار ہواں سال شروع ہو رہا ہے میں جماعت کے دوستوں سے کہتا ہوں کہ وہ گیارھویں سال کی کمی کو پورا کرنے کی کوشش کریں اور اس طرح اپنے رب کی رضا حاصل کریں۔اسی طرح تحریک جدید دفتر دوم کی طرف جماعت کو خاص توجہ سے کام لینا چاہیے۔جن دوستوں نے پہلے حصہ نہیں لیا وہ اب حصہ لیں اور جن لوگوں نے پہلے حصہ لیا ہے وہ اپنی رقوم کو بڑھانے کی کوشش کریں۔اس وقت تک دفتر دوم میں جن لوگوں نے اپنے وعدے لکھوائے ہیں اُن کی تعداد بہت کم ہے۔جیسا کہ میں نے بتایا ہے تحریک جدید کے لئے ہمیں کم از کم تین لاکھ روپیہ سالانہ کی ضرورت ہے اور ریز رو فنڈ کی ضرورت اس کے علاوہ ہے۔لیکن وعدے گل پچاس ہزار کے ہیں۔جس کے معنی یہ ہیں کہ پہلے دفتر کے وعدوں کی میعاد ختم ہونے پر سب کام اسی طرح ختم ہو جائے گا جس طرح ایک اونچی عمارت زلزلہ کے دھنگا سے گر جاتی ہے۔میں نے غور کر کے محسوس کیا ہے کہ شاید دفتر دوم کے وعدوں کے زیادہ سخت شرائط ہیں یا یہ کہ ابھی اس دور کے آدمی ایمان کے اعلیٰ مقام پر نہیں پہنچے اس لئے بڑی کمی ہے۔دفتر دوم کے لئے میں کچھ آسانی کر دیتا ہوں۔پہلے میں نے ایک مہینے کی تنخواہ کی شرط رکھی تھی لیکن اب میں نصف اور تین چوتھائی تنخواہ کی بھی اجازت دیتا ہوں۔یعنی تینوں طرح چندہ دیا جا سکتا ہے۔پورے مہینے کی تنخواہ دے کر بھی۔اور اگر کوئی پورے مہینے کی تنخواہ نہ دے سکتا ہو تو وہ اپنی تنخواہ کا پچھتر فیصدی دے کر بھی اس میں شامل ہو سکتا ہے۔اور اگر پچھتر فیصدی کا حصہ بھی نہیں دے سکتا تو پچاس فیصدی حصہ دے کر بھی شامل ہو سکتا ہے۔لیکن بہر حال ضروری ہو گا کہ انیس سال تک متواتر قربانی کی جائے اور کچھ نہ کچھ پہلے کی نسبت اپنے چندہ کو بڑھایا جائے۔اب چونکہ بہت سے لوگ فوج سے واپس آگئے ہیں اور اُن کی تنخواہیں پہلے سے کم ہو گئی ہیں اس لئے میں یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ ہمارا یہ قاعدہ اسی سال کی تنخواہ کے حساب سے ہو گا خواہ اسے