خطبات محمود (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 427 of 516

خطبات محمود (جلد 26) — Page 427

+1945 427 (35) خطبات محمود جماعت احمدیہ میں اعلیٰ تعلیم عام کرنے کی نہایت اہم سیکیم (فرموده 19/ اکتوبر 1945ء) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: ”میں نے گزشتہ خطبات میں کئی مواقع پر بیان کیا ہے کہ جس طرح انسانی جسم کے لئے ایک گھر کی ضرورت ہوتی ہے جو بغیر کئی دیواروں اور چھتوں کے مکمل نہیں ہو تا اسی طرح انسانی روح کی حفاظت اور دین کے قیام کے لئے بھی ایسے مکانوں کی ضرورت ہوتی ہے جس کی کئی دیوار میں ہوں، چھتیں، کھڑکیاں اور روشندان ہوں۔لوگ جب اپنے گدھے کے ٹھہرانے کے لئے ایک مکان تجویز کرتے ہیں تو وہ بھی کئی دیواروں اور چھتوں پر مشتمل ہوتا ہے۔لوگ اپنی مرغیاں رکھنے کے لئے اگر مکان تجویز کریں تو وہ بھی کئی دیواروں، چھتوں اور کھڑکیوں پر مشتمل ہوتا ہے۔بلکہ لوگ اگر چڑیوں اور طوطوں کے لئے مکان تجویز کریں تو اُس میں بھی چاروں طرف دیواروں کے قائمقام تاریں لگا دیتے ہیں۔لیکن دین کے معاملہ میں اگر کوئی مسئلہ بھی انہیں معلوم ہو تو سمجھ لیتے ہیں کہ ہماری ساری ضرورتیں اس ایک مسئلہ سے ہی پوری ہو جائیں گی۔گویا وہ چیز جو سب سے زیادہ ضروری ہے اور سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے اور سب سے زیادہ قیمتی ہے لوگ اس کے لئے سب سے زیادہ کمزور ، سب سے زیادہ بیہودہ اور سب سے زیادہ ناقص گھروندا تیار کرتے ہیں اور پھر آرام سے بیٹھ جاتے ہیں کہ ہم نے اپنی آخرت