خطبات محمود (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 321 of 516

خطبات محمود (جلد 26) — Page 321

+1945 321 خطبات محمود کریں گے لیکن انسان ان تباہیوں اور بربادیوں میں سے کسی نہ کسی طرح بچ ہی نکلے گا۔یہاں تک کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی غلامی میں اور آپ کے جھنڈے کے نیچے ایک دفعہ پھر دنیا میں امن قائم کیا جائے گا۔اور خدا کا کلام پورا ہو کر دنیا کو ان خطرناک عذابوں اور بلاؤں سے بچالے گا۔اس کے بعد اگر قیامت جلد آنی ہے تو آجائے گی مگر اس سے پہلے نہیں اور ہر گز نہیں۔“ (الفضل 16 اگست 1945ء) 1 وی ون (V۔One): ہوائی بم جو 1944ء، 1945 ء کے دوران ہٹلر نے انگلستان پر حملہ کرنے کے لئے ایجاد اور استعمال کیا۔2 وی ٹو ( V۔Two): ہوائی بم جو 1944ء، 1945ء کے دوران ہٹلر نے انگلستان پر حملہ کرنے کے لئے ایجاد اور استعمال کیا۔3: المدثر: 32 :4 بخارى كتاب الجهاد باب لَا يُعَذِّبُ بِعَذَابِ اللهِ : تذکرۃ صفحہ 719 ایڈیشن چہارم سپر فورٹرس (B-2 Super Fortress) : یہ چار انجنوں والا ہیوی بمبار طیارہ تھا جس کو امریکہ نے دوسری جنگ عظیم کے اختتام کے قریب استعمال کیا۔یہ دوسری جنگ عظیم میں استعمال کیا جانے والا سب سے بڑا اور سب سے ایڈوانس بمبار جہاز تھا۔اس جہاز کے ذریعے سے ہی ہیروشیما پر ایٹم بم گرایا گیا تھا۔(Wikipedia, The Free Encyclopedia)