خطبات محمود (جلد 26) — Page 286
خطبات محمود 286 $1945 کے اندر امن پیدا کرنے کی کوشش نہ کریں۔تب تک ہم نہیں کہہ سکتے کہ ہماری قوم جوانی کے دن دیکھ رہی ہے۔اگر اسلام ترقی نہیں کر رہا اور ہماری کوششوں کے باوجو د دنیا میں اس رنگ میں مساوات پیدا نہیں ہو رہی جس رنگ میں اسلام پیدا کرنا چاہتا ہے تو اس کے یہ معنی ہیں کہ جوانی سے پہلے ہم پر بڑھاپا آگیا ہے۔پس جماعت کو اپنی عملی حالت کی طرف توجہ کرنی چاہیے۔وقت سرعت کے ساتھ گزر رہا ہے اور کئی کام ایسے ہیں جو ابھی تک روز اول میں سے گزر رہے ہیں۔“ 1: قوتِ نامیہ: بڑھنے والی قوت الفضل مورخہ 23 ستمبر 1959ء) :2 بخارى كتاب الجنائز باب مَا قِيْلَ فِي أَوْلَادِ الْمُشْرِكِيْنَ 3: الحج: 6 4: المائدہ: 102