خطبات محمود (جلد 26) — Page 251
+1945 251 (20) خطبات محمود کمیونزم موجودہ زمانہ کے سب سے بڑے فتنوں میں سے ایک فتنہ ہے فرمودہ 29 جون 1945ء) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: میں نے اس سال جلسہ سالانہ پر بعض کتابوں کے شائع کرنے کا اعلان کیا تھا۔یعنی تفسیر کبیر کی ایک جلد بلکہ ہو سکے تو دو جلدیں۔ستیارتھ پرکاش کا جواب اور ایک احادیث کا انتخاب۔مجھے افسوس ہے کہ اس سال کی پہلی ششماہی کے آخری حصہ میں ایک لمبی بیماری کی وجہ سے تفسیر کے کام میں بہت حد تک روک رہی ہے کیونکہ مئی اور جون کا اکثر حصہ میری بیماری میں گزرا ہے۔لیکن آخری ایام میں بیماری کی تخفیف کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے جو مجھے توفیق دی اس کی امداد سے تفسیر کی پہلی جلد کا بہت سا کام خدا تعالیٰ کے فضل سے میں نے ختم کر لیا ہے۔اور سوا چار سو صفحے کا مضمون چھ سو صفحات کی جلد میں سے یا تو میں دے چکا ہوں یا میرے پاس تیار پڑا ہے۔امید ہے کہ بقیہ حصہ بھی ہفتہ عشرہ تک تیار ہو کر مکمل ہو جائے گا۔اور اگر پریس کی دقت پیش نہ آئی تو جولائی کے مہینہ میں خدا تعالیٰ کے فضل سے یہ کام تک پہنچ جائے گا۔دو سو ساٹھ صفحات تک مضمون پر لیس میں جاچکا ہے اور دو سو تک غالباً چھپ بھی چکے ہیں۔تکمیل