خطبات محمود (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 235 of 516

خطبات محمود (جلد 26) — Page 235

$1945 235 خطبات محمود میں اپنے عہدہ سے مستعفی ہو جاؤں گا۔چنانچہ برابر چھ ہفتے تک اس قسم کی خبریں آتی رہیں۔بعض وزراء پر یہ الزام لگایا گیا کہ وہ لارڈ ویول کی تجاویز کی مخالفت کر رہے ہیں۔اور لارڈ ویول کی طرف یہ بات منسوب کی گئی کہ وہ سختی کے ساتھ اپنی تجاویز پر مُصر ہیں اور کہتے ہیں کہ میں اپنی باتیں منوا کر چھوڑوں گا ورنہ اپنے عہدے سے الگ ہو جاؤں گا۔اور حق یہ ہے کہ اگر غیر معمولی سامان خدا تعالیٰ کی طرف سے پیدا نہ ہوتے تو غالباً لارڈ ویول مایوس ہونے کی حالت میں ہی ہندوستان واپس آتے۔یا اگر ان کے مستعفی ہونے کی خبر سچی تھی تو بجائے مایوس واپس آنے کے وہ استعفیٰ دے کر الگ ہو جاتے۔لیکن اس دوران میں خدا تعالیٰ نے یہ سامان کیا کہ لیبر پارٹی نے یہ فیصلہ کر لیا کہ ہم مشترک وزارت سے علیحدہ ہونا چاہتے ہیں۔لیبر پارٹی کے اس فیصلہ پر مسٹر چرچل وزیر اعظم نے فورانئے انتخابات کا اعلان کر دیا۔باوجود اس کے کہ لیبر پارٹی نے زور دیا کہ ابھی ایسانہ کیا جائے اور باوجود اس کے کہ لیبر پارٹی کی تعداد پارلیمنٹ میں تھوڑی تھی اور اس کے الگ ہونے سے گورنمنٹ کو کوئی نقصان نہیں پہنچ سکتا تھا مسٹر چرچل نے اصرار کیا کہ ہم نیا انتخاب کرائیں گے۔جب انہوں نے اس بات پر اصرار کیا اور لیبر پارٹی نے سمجھ لیا کہ اسے اب بہر حال مقابلہ کرنا پڑے گا تو اس نے اپنا آئندہ پروگرام تیار کیا جس میں ایک تجویز یہ رکھی کہ ہندوستان کو آزادی کا حق دے دیا جائے۔لارڈ ویول کی تجاویز پر بے شک گور نمنٹ نے مشورہ کیا تھا اور اس میں لیبر پارٹی کے ممبر بھی شامل تھے لیکن وزارت جس میں کثرت کنزرویٹو پارٹی کی تھی وہ ابھی اس فیصلہ کو شائع کرنے کے لئے تیار نہیں تھی۔اور باوجو د فیصلہ کے وہ اس کے راستہ میں روکیں پیدا کر رہی تھی لیکن خدا نے ان روکوں کو دور کرنے کا یہ سامان کیا کہ لیبر پارٹی نے اعلان کر دیا کہ ہم آئندہ الیکشن میں ہندوستان کی آزادی کا سوال اُٹھائیں گے اور ملک کے سامنے یہ بات رکھیں گے کہ کنزرویٹو ہندوستان کو آزادی دینا نہیں چاہتے اور اس طرح وہ حکومت کو کمزور کر رہے ہیں۔اگر تم نے ہم کو حکومت میں بھیج دیا اور لیبر پارٹی برسر اقتدار آگئی تو ہم ہندوستان کو آزاد کر دیں گے اور اس طرح انگلستان اور ہندوستان کے درمیان جو ایک پرانا جھگڑا چلا آرہا ہے وہ دور ہو جائے گا۔اور برطانوی حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط ہو جائے گی۔جب لیبر پارٹی کی طرف سے یہ اعلان ہوا تو کنزرویٹو پارٹی