خطبات محمود (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 99 of 516

خطبات محمود (جلد 26) — Page 99

$1945 99 خطبات محمود تم اُس سے جد ا ہوئے تو وہ اس کا انکار کر دے گا۔1 تو یہودیوں کے ہزاروں عیوب میں سے یہ عیب سب سے زیادہ نمایاں ہے کہ ان کے اندر بددیانتی پائی جاتی ہے۔باقی تمام عیوب اس کے ماتحت آجاتے ہیں۔پس جب کسی قوم میں بد دیانت لوگ پید ا ہو جائیں تو اس قوم پر کبھی اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔یہ بد دیانتی ہی کی وجہ سے ہے کہ ہر قوم یہودیوں سے آنکھ چراتی ہے۔انگریز بظاہر یہودیوں کی جلا وطنی سے چڑتے ہیں مگر خود انگلستان میں زبر دست سوسائیٹیاں بنی ہوئی ہیں کہ یہودیوں کو ملک سے نکال دینا چاہئے۔کیونکہ یہ بد دیانت اور جھوٹ بولنے والے لوگ ہیں۔تو یہ بد دیانتی اور جھوٹ ہی ہے جس کی وجہ سے قوم مغلوب ہوتی ہے۔ہندوستان کی ساری بد قسمتی اور خرابی کی وجہ یہی ہے کہ ہندوستان کے لوگوں میں سچ نہیں پایا جاتا، دیانت اور امانت نہیں پائی جاتی۔کسی ہندوستانی کے ہاتھ اگر کچھ روپیہ آجائے تو وہ یہی کوشش کرے گا کہ کسی طرح اسے کھا جاؤں اور یہ روپیہ واپس نہ جانے پائے۔اکثر ہندوستانی گواہی میں جھوٹ بول جاتے ہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ منافق کی علامت یہ ہے کہ إِذَا اؤْتُمِنَ خَانَ کہ جب اس کے پاس امانت رکھی جائے تو وہ اس میں خیانت کرتا ہے۔وَ اِذَا حَدَّثَ كَذَبَ جب بولتا ہے تو جھوٹ بولتا ہے۔2 تو جو قوم منافق ہو وہ کبھی غالب ہو ہی نہیں سکتی۔قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ منافق کو دوزخ کے ذلیل ترین مقام میں رکھا جائے گا۔فِي الدَّرُكِ الْأَسْفَلِ مِنَ النَّارِ 3 فرمایا کہ دوزخ میں بھی جو سب سے نچلا درجہ ہے۔منافق کو وہاں رکھا جائے گا۔گویا خدا تعالیٰ منافقوں کے ساتھ کفار سے بھی سخت معاملہ کرے گا اور ان کو ذلیل ترین عذاب میں مبتلا کیا جائے گا اس لئے کہ کافر کی وجہ سے تو کافر کو ہی نقصان پہنچتا ہے مگر منافق کی وجہ سے مسلمانوں کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔ہندوستان کے لوگ شور مچاتے ہیں کہ انگریزوں نے ہمیں یہ نقصان پہنچایا اور وہ نقصان پہنچایا۔انگریزوں نے بھلا ان کو کیا نقصان پہنچانا تھا۔واقع یہ ہے کہ ہندوستان کی بڑی بھاری بد قسمتی یہی ہے کہ یہاں کے لوگوں کے اندر جھوٹ اور بد دیانتی پائی جاتی ہے۔یہاں کی کوئی ایک چیز بھی معیار کے مطابق نہیں ہر چیز بے معیاری اور ہر چیز میں پردہ ہے۔اگر کسی انگریز کی فرم میں چلے جاؤ تو وہ ناقص چیز نکال