خطبات محمود (جلد 26) — Page 56
خطبات محمود 56 1945ء نہیں ہو سکتی۔ اور جب تک کوئی فرد اپنے آپ کو دین کی خدمت کے لئے پیش نہیں کرتا۔ اُس وقت تک وہ فرد ہونے کے لحاظ سے بری الذمہ نہیں ہو سکتا۔ اگر جماعت کی اکثریت اپنی ذمہ داریاں اور اپنے فرائض ادا کرنے میں کو تاہی کرتی ہے تو وہ بلحاظ جماعت خدا تعالیٰ کے فضل کو جذب نہیں کر سکتی۔ اور اگر ایک فرد اپنی ذمہ داریاں اور اپنے فرائض نہیں سمجھتا تو وہ منفر د طور پر سزا کا مستحق ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمارے دلوں کو کھول دے اور ہمارے ایمانوں کو مضبوط کر دے۔ اور ہمیں اُس مقام پر کھڑا نہ کرے جہاں مجرم کو سزادینے کے لئے کھڑا کیا جاتا ہے۔ بلکہ خدا تعالیٰ ہمیں اُس مقام پر کھڑا کرے جہاں خدمت گزار اور وفادار غلام کو انعام کے لئے کھڑا کیا جاتا ہے۔ آمین“ الفضل 23 جنوری 1945ء) 1: الفرقان: 53 2: سنگار: سنگھار۔ زیب وزینت 3: پچھاڑیں کھانا: تڑپنا، صدمے اُٹھانا 4: سیرت ابن ہشام جلد 2 صفحہ 85،84۔ مطبوعہ مصر 1936ء 5: سیرت ابن ہشام جلد 2 صفحہ 266، 267 6: بخاری کتاب المغازی باب قول الله تعالى إِذْ تَسْتَغِيثُونَ رَبَّكُمُ 1: تذکرہ صفحہ 185 ایڈیشن چہارم