خطبات محمود (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 450 of 516

خطبات محمود (جلد 26) — Page 450

$1945 450 خطبات حمود حالات کے متعلق آگاہ نہ ہو سکے گا۔کیونکہ وہ اخبار وغیرہ نہیں پڑھ سکتا اس لئے اُس کا دُور جانا اُس کے اخلاص میں کسی قدر کمی کا موجب ہو گا زیادتی کا موجب نہیں ہو گا۔لیکن پڑھا لکھا آدمی دُور جا کر بھی قریب رہے گا اور سلسلہ کے حالات سے واقف رہے گا اور دُور جانے کی وجہ سے اُس کی صحت بھی بڑھے گی۔پس ہماری جماعت کو میرے ان خطبات کی طرف پورے طور پر توجہ کرنی چاہیے۔اس کے لئے پہلا قدم یہ ہے کہ قادیان اور باہر کے خدام اور انصار اپنی اپنی جماعتوں میں تعلیم کی ترقی کے لئے کوشش کریں اور تمام جماعتوں کا فرض ہے کہ وہ جلد سے جلد اپنی اپنی جماعت کی فہرستیں مرتب کر کے مرکز میں بھیجیں۔جب تک انسپکٹروں کا انتظام نہیں ہوتا ہم کیوں فارغ بیٹھیں۔انسان کی زندگی کا کوئی اعتبار نہیں، کون جانتا ہے کہ کل کس کس نے مر جاتا ہے اس لئے میں تحریک کرتا ہوں کہ ہر ایک جماعت جلد سے جلد اپنی اپنی لسٹیں تیار کر کے ہمیں بھیجے۔ان فہرستوں میں اِن امور کا خاص طور پر ذکر کیا جائے کہ اس جماعت میں پانچ سے ہیں سال تک کی عمر کے کتنے لڑکے ہیں۔ان میں سے کتنے پڑھتے ہیں اور کتنے نہیں پڑھتے۔اور جو پڑھتے ہیں وہ کون کونسی جماعت میں پڑھتے ہیں۔اگر یہ انتظام جلدی ہو جائے اور لیسٹیں جلدی تیار ہو کر آجائیں تو انسپکٹروں کا کام بہت آسان ہو جائے گا۔اور اگر یہ فہرستیں صحیح طور پر تیار کی جائیں تو ہمیں ان سے اندازہ ہو سکے گا کہ ہماری جماعت میں کس حد تک تعلیم جاری ہے اور کس حد تک اصلاح کی ضرورت ہے۔پس میں امید کرتا ہوں کہ قادیان کی جماعت بھی اور بیرونی جماعتیں بھی جلد سے جلد اس امر کی طرف توجہ کریں گی۔“ 1: البقرة:256 2 بخاری کتاب الجمعة باب الدُّهْنُ بِالْجُمُعَةِ (الفضل 5 نومبر 1945ء)