خطبات محمود (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 411 of 516

خطبات محمود (جلد 26) — Page 411

+1945 411 (34) خطبات محمود اگر پانچ ہزار آدمی کھڑے ہو جائیں تو جو کام ہم سو سال میں کر سکتے ہیں وہ دو تین سالوں میں کر لیں گے (فرمودہ 12 اکتوبر 1945ء) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: ”میں آج پھر گزشتہ خطبہ جمعہ کے سلسلہ میں اپنے بعض خیالات کا اظہار کرنا چاہتا ہوں میں نے بتایا تھا کہ دنیا میں محض صداقت کا پایا جانا اس بات کی علامت نہیں کہ دنیا میں صداقت قائم بھی ہو جائے۔صداقت کو قائم کرنے کے لئے بہت بڑی کوششوں کی ضرورت ہوتی ہے۔بعض زمانوں میں تو صداقت دنیا سے بالکل مٹ جاتی ہے اور خدا تعالیٰ صداقت کو دنیا میں پہنچانے والا انسان اپنی طرف سے بھجواتا ہے۔اور بعض زمانوں میں صداقت تو موجود ہوتی ہے مگر وہ ایسی مخفی ہوتی ہے کہ اُس کے دلائل لوگوں کی نگاہوں سے پوشیدہ ہو جاتے ہیں۔اور بعض زمانے ایسے آتے ہیں کہ صداقت بھی ہوتی ہے، دلائل بھی ہوتے ہیں مگر صداقت کو دنیا میں پہنچانے والے باقی نہیں رہتے۔لوگوں میں نفسا نفسی پائی جاتی ہے اور خدا اور اُس کے سلسلہ کو لوگ نظر انداز کر دیتے ہیں۔پھر بعض زمانے ایسے آتے ہیں کہ صداقت بھی ہوتی ہے، صداقت کے دلائل بھی ہوتے ہیں اور صداقت کو دنیا میں پہنچانے والے لوگ بھی ہوتے ہیں مگر ان میں سے قوت عملیہ جاتی رہتی ہے۔لوگ محسوس کرتے اور دیکھتے ہیں کہ ان کی زبانیں کچھ کہہ رہی ہیں لیکن اُن کی نگاہیں کچھ اور کہہ رہی ہیں اور اُن کے اعمال