خطبات محمود (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 390 of 516

خطبات محمود (جلد 26) — Page 390

+1945 390 (33) خطبات محمود جہاں ہم دین کی ترقی کے لئے کوشش کریں وہاں دنیوی ترقی کے لئے بھی سامان مہیا کریں (فرموده 5 /اکتوبر 1945ء) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: ” مجھے تو ڈاکٹروں نے بولنے سے منع کیا ہوا ہے لیکن میرے ذہن میں سلسلہ کی ترقی کے لئے بعض تجاویز ہیں جنہیں جلدی بیان کرنا ضروری ہے۔اس لئے باوجود اس ہدایت کے کہ مجھے بولنا نہیں چاہیے جب تک کہ دانتوں کو نکلوانہ لیا جائے ، میں یہاں پر آ گیا ہوں۔میں ابھی دانت نکلوانے کے لئے بھی نہیں گیا تا کچھ نہ کچھ اپنی سکیم کو ظاہر کرنے کا مجھے موقع مل جائے۔لیکن مجھے یہاں آکر افسوس ہوا کہ بجلی بند ہونے کی وجہ سے لاؤڈ سپیکر بند ہے اور اس وجہ سے میں آسانی کے ساتھ اپنی آواز سب تک نہیں پہنچا سکتا۔لاؤڈ سپیکر کے ساتھ بہت زیادہ آسانی ہو جاتی ہے اور بولنے والے کی طبیعت پر بوجھ نہیں ہو تا۔وہ سمجھتا ہے کہ میں خواہ کتنی ہی آہستہ آواز سے بولوں میری آواز زیادہ بلند ہو کر سب تک پہنچ جائے گی۔اگر میں زور لگا کر اس سے زیادہ اونچا بولنے کی کوشش کروں تو میرے لئے یہ بھی مشکل ہے۔کیونکہ ملاقاتوں کے بعد حالا نکہ اونچا بولنے کی ضرورت نہیں ہوتی درد ہو جاتی ہے۔اور پچھلے چار دنوں میں ملاقاتوں اہم نوٹ : ایک اناڑی نے یہ خطبہ لکھا ہے جسے ابتدائی حروف اُردو کے نہیں آتے اس لئے نہایت خراب لکھا گیا ہے۔مگر مجبوری ہے۔منہ