خطبات محمود (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 368 of 516

خطبات محمود (جلد 26) — Page 368

+1945 368 (31) خطبات محمود جماعت احمد یہ اپنے آپ کو اس قابل بنائے کہ اللہ تعالیٰ اپنی تخت نشینی کے وقت ان کو ٹر پیٹر (Trumpeter) مقرر کرے (فرمودہ 21 ستمبر 1945ء بمقام بیت الفضل ڈلہوزی) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: ”آج مجھے ایک سکھ نوجوان جو خالصہ کالج میں بی۔اے میں پڑھتے ہیں ملنے کے لئے آئے۔چونکہ فلاسفی کے طالب علم ہیں انہوں نے فلسفی دماغ ہونے کی وجہ سے سب سے پہلا سوال یہ کیا کہ اللہ تعالیٰ کی ہستی کا ثبوت کیا ہے؟ میں نے انہیں جواب دیا کہ علاوہ اُن دلائل کے جو عقلی طور پر اللہ تعالیٰ کی ہستی کا ثبوت ہیں ہمارا اپنا ذاتی مشاہدہ اور تجربہ بھی اس بات کا گواہ ہے کہ اللہ تعالیٰ موجود ہے۔اس سے بڑھ کر اور کیا دلیل ہو سکتی ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندے کو ایک بات بتاتا ہے اور وہ عین وقت پر اُسی رنگ میں پوری ہو جاتی ہے جس رنگ میں اللہ تعالیٰ قبل از وقت خبر دے چکا ہوتا ہے۔پھر میں نے اس طالب علم سے سائیکالوجی (Psychology) کے نظریہ کے متعلق کہا اگر علم النفس والوں کے نزدیک یہ خیالات اپنے نفس کے ہوتے ہیں اور خواہیں وغیرہ خیالات کے ماتحت طبعی طور پر آتی ہیں تو وہ خواہیں طبعی خیالات کے تابع ہونی چاہئیں نہ یہ کہ