خطبات محمود (جلد 26) — Page 351
$1945 351 خطبات حمود گزشتہ محنت پر افسوس کا اظہار کرتا ہو۔بے شک یہ چیزیں تکالیف کا باعث ہوتی ہیں لیکن وہ کامیابیاں جو ان کے نتیجہ میں آتی ہیں دائی ہوتی ہیں اور وقتی چیز دائمی چیز کے مقابلہ میں کوئی حیثیت نہیں رکھتی۔پس ہماری جماعت کو وقت پہچانتے ہوئے اپنے اندر تبدیلی پیدا کرنی چاہیے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ہماری جماعت کے دوستوں نے پہلے بھی اپنے اندر تبدیلیاں پیدا کی ہیں۔لیکن دوستوں کو یا درکھنا چاہیے کہ ہر نئے قدم پر نئی تبدیلی کی ضرورت ہوتی ہے۔پہلی تبدیلی اپنے وقت کے ساتھ گزر گئی۔اور اب پھر نئی تبدیلی کی ضرورت ہے۔کل کی قربانی آج کام نہیں آسکتی۔جس طرح کل کا کھایا ہوا آج کام نہیں آسکتا۔جماعت کے لئے اب ایک نیا دور آنے والا ہے۔ایک نیا پھیرا اور ایک نیا چکر ہے جس پر اللہ تعالیٰ جماعت کو پھیرنا چاہتا ہے۔جو اس چکر پر پھرے گا اور جس طرف اللہ تعالیٰ موڑ نا چاہے گا مڑ جائے گا وہ آنے والے فضلوں کو حاصل کرلے گا۔لیکن جو شخص یہ کہے گا کہ میں بہت سے چکر پہلے کاٹ چکا ہوں اور اب تھک گیا ہوں اس لئے میں یہ چکر نہیں کاٹ سکتا اس کی مثال اس شخص کی سی ہو گی جو یہ کہتا ہو کہ میں نے کل پرسوں یا اتر سوں کھانا کھایا تھا اس لئے آج کھانا نہیں کھاؤں گا۔جو شخص زندگی کے ساتھ کھانا ترک کر دیتا ہے وہ زندگی نہیں بلکہ موت کا منہ دیکھتا ہے۔اسی طرح جو جماعتیں صرف اپنی پچھلی قربانیوں پر انحصار رکھتی ہیں اور آئندہ قربانی کرنے سے رُک جاتی ہیں وہ زندگی نہیں بلکہ موت کا منہ دیکھتی ہیں۔“ (الفضل 11 ستمبر 1945ء) 1 حيص بيص: شور و غوغا۔تکرار۔لڑائی جھگڑا 2 تبختر ناز سے چلنا، غرور سے چلنا، تکبر سے چلنا :3 ترمذی ابواب تفسير القرآن تفسير سورة آل عمران