خطبات محمود (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 228 of 516

خطبات محمود (جلد 26) — Page 228

$1945 228 خطبات محمود سے مزید مشکلات پیدا ہوتی نظر آتی ہیں۔اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے کہ یہ حالات جو خراب نظر آرہے ہیں عارضی ہیں یا مستقل طور پر لمبے عرصہ تک چلے جائیں گے۔بہر حال ان حالات کا جلدی شد ھر نا بہت مشکل نظر آتا ہے۔مجھے خدشہ ہے کہ اگر اس جنگ کے خاتمہ اور اگلی جنگ کے ابتدا میں لمبا فاصلہ نہ ہوا تو ہم اپنی تبلیغی سکیموں میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔ہماری تبلیغی سکیمیں اُس وقت تک بار آور نہیں ہو سکتیں جب تک ان مشکلات کا خاتمہ نہ ہو جائے جو اس وقت نظر آرہی ہیں۔ابھی تک مختلف ممالک کے راستے نہیں کھلے۔گو ہمارے مبلغین تیار ہیں اور بعض کے پاسپورٹ بھی بن چکے ہیں۔لیکن سفر کے لئے پر میرٹی سر ٹیفکیٹ (Priority Certificate) منظور نہیں ہوئے۔اور بعض کے ابھی تک پاسپورٹ بھی تیار نہیں ہوئے۔جس کے معنے یہ ہیں کہ جب تک پاسپورٹ نہیں ملیں گے ہمارے مبلغ مختلف ممالک میں تبلیغ کے لئے نہیں جاسکیں گے۔اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے کہ یہ حالات کب ساز گار ہوں گے اور یہ نئی پیچید گیاں کب دور ہوں گی۔بہر حال ہماری طرف سے انشاء اللہ پہلا تبلیغی جتھا تیار ہے اور اگر پاسپورٹ اور اجازتِ سفر مل جائے تو مبلغین جانے کو بالکل تیار بیٹھے ہیں۔اپنے کام کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمارے لئے ضروری تھا کہ ہم تبلیغ کے لئے پوری طرح تیاری کرتے اور مبلغین کو بھی تیار کر لیتے۔چنانچہ جہاں تک ہماری کوششوں کا سوال تھا ہم نے اس کے لئے پوری جدوجہد کی۔اس وقت مغربی ممالک میں سے آٹھ ملک ہمارے مد نظر ہیں جہاں ہم اپنے مبلغین بھیجنے والے ہیں۔یعنی انگلستان، شمالی امریکہ، جنوبی امریکہ، فرانس، ہسپانیہ، جرمنی، ہالینڈ اور اٹلی۔مغربی ممالک میں سے فی الحال انہی ممالک میں مبلغ بھیجنے کا ارادہ ہے۔مشرقی ممالک میں سے ایران، شام، فلسطین، مصر اور افریقہ کے مختلف ممالک ہیں جہاں ہم نے مبلغ بھجوانے ہیں۔ہماری طاقتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ بہت بڑی سکیم ہے۔ایک ہی وقت میں بیس پچیس ممالک میں پچاس ساٹھ مشنریوں کا بھیجنا آسان کام نہیں۔ان کو بیرونِ ہند بھیجنے کے لئے بہت سے اخراجات درکار ہوں گے۔اگر باقی سب اخراجات کو چھوڑ دیا جائے اور صرف کرایہ کا اندازہ لگایا جائے جو ان مبلغوں کے جانے اور واپس آنے اور آنے جانے کی تیاری پر خرچ ہو گا تو وہی تقریباً تین لاکھ روپیہ بن جاتا ہے۔اگر ان مبلغوں کے جانے اور